ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ نے باکس آفس پر کتنے کروڑ کمائے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ نے 55 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا۔
ریلیز کے آغاز سے ہی فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور یہ مشہور فلم ’مولا جٹ‘ کو بھی باکس آفس پر پیچھے چھوڑ چکی ہے۔ ’مولا جٹ‘ نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں 11 کروڑ روپے کمائے تھے، جب کہ ’لو گرو‘ نے 12 کروڑ روپے کی کمائی کی۔
فلم ’لو گرو‘ نے اب تک پاکستان میں 29 کروڑ سے زائد جبکہ بیرون ممالک میں 26 کروڑ روپے سے زائد کمائے ہیں اور اب یہ فلم کامیاب ترین فلموں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Love Guru (@loveguruthemovie)
فلم کے بجٹ کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ اس کا بجٹ اتنا زیادہ نہیں تھا اس فلم پر 28 کروڑ روپے کی لاگت آئی تھی۔ رومانوی کامیڈی فلم ’لو گرو‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں، اس کی کہانی وصی چوہدری نے لکھی ہے اور ہمایوں سعید نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ لندن اور پاکستان کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے۔
فلم میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید تقریباً ایک دہائی بعد بڑے پردے پر ایک ساتھ دکھائی دیے۔ جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت اور بولڈ لڑکی کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ ہمایوں سعید مختلف لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں پھنساتے نظر آتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی فلم لو گرو ماہرہ خان ہمایوں سعید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی فلم لو گرو ماہرہ خان ہمایوں سعید ہمایوں سعید کروڑ روپے ماہرہ خان لو گرو
پڑھیں:
ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط؛ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔