پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے‘ کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے شہباز حکومت کی جانب سے ٹیکسوں سے بھرا عوام دشمن بجٹ پیش کرنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مہنگائی کا بم قرار دیا ہے اور عوامی مفاد میں اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافے سے ہر چیز کی قیمت آسمان کو چھو لے گی، جس کا براہِ راست بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے کا دعویٰ کرنے والے دھوکے باز حکمران اب پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوش رْبا اضافہ کرکے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا چاہتے ہیں۔ پہلے ہی حکومت فی لیٹر تیل پر کئی قسم کے ٹیکس وصول کر رہی ہے اور اب حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ اس لیے عوامی مفاد میں تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے شاہانہ اخراجات کم کرکے عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔