بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر، مزید اہم فیصلے بھی کر لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
بینکوں اور ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کےلیے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ سکیورٹیز، قرضہ جاتی سکیورٹیز، میوچل فنڈز اور منی مارکیٹ میں 5کروڑ تک رقم نئی سرمایہ کاری تصورہوگی جب کہ بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے بینکوں اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا، ایف بی آر ٹیکس گوشواروں سے حاصل معلومات شیڈول بینکوں کے ساتھ شیئرکرسکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈیٹا سے ایف بی آر جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے موازنہ کرسکے گا، بینکوں اور ایف بی آرکی معلومات مختلف ہوئیں تو بینکوں کو حتمی نتائج ایف بی آرکو دینا ہوں گے جب کہ بینکوں سےحاصل معلومات صرف ٹیکس اور متعلقہ امور کےلیے استعمال کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر جعلی اشیاء کی مانیٹرنگ کے لیے گریڈ 16کےکسی بھی صوبائی افسرکو اختیارات دے سکتا ہے، اختیارات ریونیو یا محکمہ ایکسائیز و ٹیکسیشن کےکسی بھی افسر کو تفویض ہوسکتے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر اشتہارات سےحاصل آمدن پرٹیکس لینے والا ایف بی آر ایجنٹ کےطورپرکام کرےگا، ڈیجیٹل سروسز، اشیاء یا اشتہارات سے متعلق گوشوارےجمع نہ کرانے پر جرمانہ کیاجائےگا جب کہ گوشوارے جمع نہ کرانےکی خلاف ورزی پر ایک ملین روپے (10 لاکھ) کا جرمانہ ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ غیرملکی کمپنی 120دن اشتہارات چلانےکے بعد ڈیجیٹل ٹیکس نہ دےتو اس کمپنی کو مقامی پلیٹ فارم سے ادائیگی نہیں ہوگی اور یہ ادائیگی روکنے کا اختیار کمشنر انکم ٹیکس کو حاصل ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر
ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سپریم کورٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کریں گے۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلایا جائے گا۔