پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے باعث 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 23 ہزار پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی پالیسی وضاحت، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں استحکام اور مقامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی نے مارکیٹ کو سہارا دیا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 283.
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جبکہ روپے کی قدر میں استحکام سے مہنگائی اور درآمدی دباؤ میں کمی کی امید پیدا ہوئی ہے۔
Post Views: 6ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4ہزار 001ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 514روپے گھٹ کر 3لاکھ 62ہزار 193روپے کی سطح پر آگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں کوئی رد و بدل نہ ہونے کی وجہ سے مستحکم تھیں۔