پلاسٹک کی خالی بوتلیں جمع کرانے پرایک ہزار روپے ملیں گے، پنجاب حکومت کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کا نجی کمپنی کے ساتھ سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ایسی مشینیں لگائی جائیں گی۔
یہ مشین دو خانوں پر مشتمل ہے، بٹن اے دبائیں اور پلاسٹک کی بوتل اس میں ڈالیں پھر اپنا فون نمبر درج کریں اور بٹن بی دبا دیں۔ مشین کی اسکرین پر گرین کریڈٹس ظاہر ہوں گے جسے ایپ کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد کے مطابق روزانہ 5 سو ٹن پلاسٹک بوتل کا کچرا ہوتا ہے، مشینری کی مدد سے پلاسٹک کی بوتلیں اور سنگل یوز پلاسٹک کے برتن ری سائیکل کیے جائیں گے اور ان سے فٹ پاتھ، سڑکوں کے پیچ ورک اور اینٹیں بنائی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ لیٹر کی 20 بوتلیں اور ہاف لیٹر کی 40 بوتلیں مشین میں ڈالنے پر ایک ہزار روپے فوری کیش ملے گا۔
گرین کریڈٹس میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ لاہور کے 18 ہزار کباڑیے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ وہ ایپ کے ذریعے رابطہ کریں گے اور کمپنی ملازم خود جا کر انہیں رقم دے کر بوتلیں لیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے دفاتر میں ڈیجیٹل سسٹم رائج ،کروڑوں روپے کی بچت متوقع
پنجاب کی حکومت نے صوبے میں بڑا اقدام کرتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کرتے ہوئے تمام کارروائی ڈیجیٹل کردی ہے، جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
ترجمان چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے بیان میں کہا کہ سول سیکریٹریٹ اور حکومت پنجاب کی تمام کاغذی کارروائی ڈیجیٹل کر دی گئی ہے، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، اب سے تمام پیپر ورک ڈیجیٹل کیا جائے گا۔
ترجمان چیف سیکرٹری آفس نے بتایا کہ سول سیکریٹریٹ سےتمام ہارڈ کاپی فائلز ڈسپوز کر نے کے لیے جمع کر لی گئی ہیں اور تمام فائلز اور کاغذات ای فاس پر اپ لوڈ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ روایتی فائل سسٹم ختم ہونے سے اسٹیشنری کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، 80 فیصد سے زائد اسٹیشنری کا بجٹ ختم کر دیا جائے گا، کام کی رفتار تیز ہوگی اور کسی بھی دفتر میں فائل رکھنے کی صورت میں چیف سیکررٹری آفس کے لیے الرٹ جاری ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ ای فاس پر تمام فائلز ڈیجیٹلی اپ لوڈ ہوں گی جن کو ٹریک کیا جا سکے گا۔