WE News:
2026-07-23@23:33:01 GMT

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی

اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی

مالی سال 2026 کے ابتدائی دو ماہ میں مہنگائی کی شرح نمایاں کمی کے ساتھ 3.5 فیصد تک آ گئی ہے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 10.4 فیصد تھی۔ وزارتِ منصوبہ بندی کی رپورٹ کے مطابق یہ کامیابی اشیائے ضروریہ کی مؤثر نگرانی اور حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 14.

1 فیصد اضافے سے 1,661 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ صرف اگست میں یہ اضافہ 13.5 فیصد ریکارڈ ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 5 ستمبر کو 154,277 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18.1 کھرب روپے تک جا پہنچی۔

زرعی قرضوں میں 36.9 فیصد اضافہ ہوا اور نجی شعبے کے قرضے 9.6 کھرب روپے تک جا پہنچے۔ برآمدات معمولی اضافہ کے ساتھ 5.11 ارب ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 14.2 فیصد بڑھ کر 11.1 ارب ڈالر ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: تباہ کن بارشیں اور سیلاب، اقوام متحدہ کا پاکستان میں غذائی بحران اور مہنگائی کا انتباہ

پی ایس ڈی پی کے اخراجات میں 23.3 فیصد اضافہ ہوا اور 229 ارب روپے کے غیر ملکی امدادی منصوبے شامل کیے گئے۔ ان منصوبوں سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مون سون سیلاب سے 907 افراد جاں بحق اور سڑکوں، پلوں و زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا۔ حکومت نے فوری طور پر 23 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور 1,744 امدادی کیمپ قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: گورنر اسٹیٹ بینک

بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور چین کے درمیان جوہری توانائی، خلائی تعاون اور ایم ایل ون سمیت کئی منصوبوں پر اتفاق ہوا۔ چین نے قراقرم ہائی وے فیز ٹو اور ایم ایل ون کی فنانسنگ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سال دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے جبکہ 2026 میں پہلا پاکستانی خلا باز مشن روانہ ہو گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کے مطابق مہنگائی میں کمی، محصولات میں اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ’اڑان پاکستان‘ جیسے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت 2035 تک ایک کھرب ڈالر معیشت کے وژن کی طرف بڑھ رہی ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان مہنگائی وزارت منصوبہ بندی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان مہنگائی

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ