بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) لاہور اور گرد و نواح کے بجلی صارفین پر بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) صارفین پر بجلی کے بلوں کی مد میں 8 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں نیپرا نے لیسکو کی درخواست پر اضافی قیمت وصول کرنے کی منظوری دے دی۔
بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے لیسکو نے گزشتہ 3 سالہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، لیسکو نے 2019ء سے 2020ء کے دوران کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا، کمپنی نے 2020ء سے 2021ء کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافے کا مطالبہ کیا، اسی طرح لیسکو نے 2021ء سے 2022ء کے مالی سال کے دوران بھی ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اضافہ مانگا تھا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ نیپرا کی جانب سے لیسکو کی دائر درخواست پر سماعت کرکے اربوں روپے وصول کرنے کی منظوری دیدی گئی، جس کے تحت لیسکو آئندہ مالی سال کے دوران بجلی کے صارفین سے بلز وصول کرے گی، اس مد میں ایک سال کے دوران صارفین کو آٹھ ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کرنا ہوگی۔ دوسری طرف چیف ایگزیکٹو الیسکو نجینئرمحمد رمضان بٹ کی ہدایت پرچیف انجینئر آپریشنزندیم ملک نے محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں امام بارگاہوں اورجلوسوں کے روٹس پر بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لیے فیلڈافسران کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ، اس سلسلے میں فوکل پرسنزبھی نامزد کردیئے گئے، اسسٹنٹ کمشنرسٹی اور اسسٹنٹ کمشنرراوی، اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کے لیے ایکسیئن داتا دربار راشد سومرو، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹان کے لیے ایکسیئن شاہ پور ثنا محمد، اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹان اور اسسٹنٹ کمشنرنشتر کے لیے ایکسیئن کینٹ اشفاق حسین شاہ، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور اسسٹنٹ کمشنرواہگہ کے لیے ایکسیئن میکلوڈ روڈ شاہ زیب بھٹو، اسسٹنٹ کمشنرکینٹ اور اسسٹنٹ کمشنرصد ر کے لیے ایکسیئن کینٹ اشفاق حسین شاہ فوکل پرسن ہوں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ قصور، چونیاں، پتوکی اور کوٹ رادھا کشن کے لیے ایکسیئن قصور سٹی معراج خالد فوکل پرسن ہوں گے، شیخوپورہ، مریدکے، صفدر آباداور شرقپور کے لیے ڈی ڈی ٹی آپریشنز فیصل آفریدی اور ایس ڈی او سرکل ٹریننگ زاہد کمال فوکل پرسن نامزد ہ کیے گئے ہیں ، ننکانہ، شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل کے لیے ڈی ڈی ٹی آپریشن لیاقت حسین کو فوکل پرسن نامزد کردیا گیا ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر اور اسسٹنٹ کمشنر کے لیے ایکسیئن سال کے دوران فوکل پرسن ارب روپے
پڑھیں:
حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ”(targeted subsidy) بنانے کے لیے نیا سسٹم متعارف کرا دیا ۔ جس کے تحت اب صارفین کو اپنی شناخت اور گھریلو معلومات کی تصدیق کرنا ہوگی۔
صارف جب کیو آر کوڈ اسکین کرتا ہے تو اسے ایک آن لائن پورٹل پر لے جایا جاتا ہے۔ اس پورٹل پر شناختی کارڈ ، موبائل نمبر اور بجلی کے میٹر کی تفصیلات درج کرنا ہوتی ہیں۔ اس کے بعد ون ٹائم پاس ورڈ کے ذریعے تصدیق مکمل کی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد ایک ہی خاندان کے مختلف افراد کے نام پر موجود متعدد میٹرز کو چیک کرنا ہے ۔ یہ بھی دیکھا جا سکے گا کہ کم یونٹس استعمال کرنے والا صارف واقعی مستحق ہے یا نہیں ۔
ذرائع کے مطابق اس عمل میں نادرا ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں اور دیگر سرکاری ڈیٹا بیسز سے حاصل معلومات کو ملا کر صارف کی معاشی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یعنی اب سبسڈی صرف بجلی کے استعمال پر نہیں بلکہ گھرانے کی مجموعی صورتحال پر دی جائے گی۔
پاور ڈویژن کے مطابق اس وقت2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار یعنی 86 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ زرعی اور گھریلو شعبے کو 527 ارب روپے کی سبسڈی مل رہی ہے۔
حکام کے مطابق کیو آر کوڈ سسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو بلاتعطل سبسڈی کی فراہمی جاری رہے گی۔دوسری طرف اس نئے نظام پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں کہ کیا صارفین کا ذاتی ڈیٹا محفوظ ہے؟ اور کیا تصدیق نہ کرنے کی صورت میں سبسڈی ختم ہو سکتی ہے؟
مزید پڑھیں:کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
ادھر حکومت نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ جعلی کیو آر کوڈز اور لنکس سے محتاط رہیں ۔ کسی بھی غیر مصدقہ پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔