راولپنڈی؛ رقم کم دینے پر جھگڑا، نوجوان کی فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔
فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
لاہور؛ دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا
لاہور:ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے مشتعل ہوئی اور جھگڑا کیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری۔ لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر تھانہ مناواں منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔