قائدآباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )قائدآباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور چینسئر گوٹھ میں فائرنگ سے 5 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق قائدآباد کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ اسپتال چورنگی مدنیہ مسجد کے قریب گلی نمبر ایک سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے نامعلوم مقام پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد لاش پھینک کر فرار ہوگئے ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے سردخانے منتقل کی گئی ، محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ افضل جنرل اسٹور کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا ، زخمی ہونے والے بچے کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے بچے کی شناخت 5 سالہ ریاض ولد اسماعیل کے نام سے کی گئی ، واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور: فائرنگ سے اے این پی کے سابق کونسلر جاں بحق، ساتھی زخمی
علامتی تصویر۔پشاور کے علاقے عجب خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے سابق کونسلر جاں بحق ہوگئے۔
پشاور پولیس کے مطابق فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق کونسلر اول خان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے مقتول کا ساتھی زخمی ہوا ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔