سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن ،چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت اور قائمام چیرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی سربراہی میں، سی ڈی اے کے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ کلچر نے اسلام آباد میں 5 پریمیم پیڈل ٹینس سائٹس کی کامیاب نیلامی کرکے 7.
نیلامی کا عمل شفافیت اور اوپن مقابلے کے سخت اصولوں کے تحت سر انجام دیا گیا، جس نے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری میں کافی دلچسپی پیدا کی۔ ہر سائٹ سے حاصل ہونے والی ماہانہ لیز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سیکٹر ایف ایٹ: 21 لاکھ روپے ماہانہ سیکٹر جی فائیو: 21 لاکھ روپے ماہانہ سیکٹر ایف-نائن: 14.5 لاکھ روپے ماہانہ سیکٹر جی-الیون: 11 لاکھ روپے ماہانہ سیکٹر جی-ایٹ: 9 لاکھ روپے ماہانہچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائمقام چیرمین طلعت محمود نے کامیاب اکشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب نیلامی وزیر داخلہ کے ویثرن اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے ٹیم کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے اعلیٰ کھیلوں کی سہولیات کی بہترین مارکیٹ ویلیو ایک مکمل شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی ہے، جو شہریوں کے فائدے کیلئے عوامی وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ہمارے بنیادی مقصد کی تکمیل کرتا ہے۔ 7.6 ملین روپے کی ماہانہ آمدنی کو شہر بھر میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور تفریحی سہولیات کی مزید ترقی میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جائے گی۔
قائمقام چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ اقدام پیڈل ٹینس جیسے معیاری کھیلوں کی سہولیات میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ذریعے شہریوں میں صحت مند اور متحرک طرز زندگی کو فروغ دینے کے وسیع تر ویژن کے عین مطابق ہے، جو پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
ان سائٹس کی کامیاب نیلامی سی ڈی اے کے مؤثر اثاثہ جات کے بہتر انتظام اور عوامی بہبود کے منصوبوں کیلئے پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے، جبکہ یہ معاشرے کو دستیاب جدید کھیلوں کی سہولیات اور بہتر مواقع پیدا کرتی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کےلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے ’سپریم کورٹ کو ڈی چوک بنا دیا ‘، ججز اور وکیل حامد خان میں سخت جملوں کا تبادلہ پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 7400 روپے مہنگا
کراچی (نیوزڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، آج فی تولہ 7400 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7400 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 6337 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 74 ڈالر اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس ہوگئی۔