data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے ) سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی جامع تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے،  یہ اعلان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا، جہاں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰکے پی کے نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی مفصل رپورٹ صوبائی کابینہ کو پیش کرے گا،  9 مئی جیسے واقعات کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے ایک جامع پالیسی تیار کی جا رہی ہے، صوبہ اسلامک انویسٹمنٹ ماڈل متعارف کرائے گا تاکہ سودی نظام کے خاتمے کی طرف عملی پیش رفت ممکن ہو سکے۔

وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، 4 کروڑ 50 لاکھ عوام کا منتخب وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

 سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائن لینا چاہتے ہیں، لیکن اس حوالے سے غیر ضروری رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں مل رہی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت تمام فیصلے منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے کرے گی،سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر امن کا قیام ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور حکومتی فنڈز پر کسی قسم کی ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں ہوگی۔

سہیل آفریدی نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی کہ تمام فیصلے مکمل شفافیت اور میرٹ پر کیے جائیں،تمام موجودہ قوانین کا ازسر نو جائزہ لیا جائے، عوامی مفاد کے منافی قوانین کو ختم کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو، وہاں ترمیمی تجاویز پیش کی جائیں تاکہ صوبے کا نظام بہتر، شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق ہو سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا کہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش