data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی،علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

کراچی، 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کی، جس میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے۔

امجد شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے متعدد لوٹ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جو سینٹرل اور کیماڑی کے علاقوں میں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے گرفتاری کے احکامات جاری
  • کراچی، 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • پیشی میں مسلسل غیر حاضری، علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر قانونی کارروائی جاری، وارنٹ گرفتاری برقرار