آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کی عروج ہے، آج بے نظیر کی روح کو بہت تسکین ملے گی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت، نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام سے بے نظیر کی روح آج بہت خوش ہوگی۔27ویں آئینی ترمیم کی مںظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایوان نے قومی اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کیا، تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوںانہوں نے کہا کہ ہمارے دیرینہ دوست عرفان صدیقی انتقال کرگئے وہ استادوں کے استاد تھے، انہوں نے درس و تدریس میں زندگی گزاری اور جب سیاست میں آئے تو پوری ذمہ داری کے ساتھ ن لیگ و نواز شریف کے ساتھ وفا نبھائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ وانا میں خوارج نے دہشت گردی کا بازار گرم کرنے کی مذموم حرکت کی اور سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ کردی، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خوارج جن میں بدقسمتی سے افغانستان کے لوگ بھی شامل تھے تمام کے تمام جہنم رسید ہوئے اور تمام کیڈیٹس ٹیچر، طلبا کو بحفاظت نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کامیاب آپریشن پر پوری قوم کو مبارک باد، افواج کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، فورسز نے پیشہ وارانہ انداز سے کارروائی کی اور بڑے نقصان سے بچایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں کچہری کے باہر دہشت گردی کا واقعہ اندوہناک ہے، جس میں جوڈیشل کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں وکلا سمیت 12 افراد شہید ہوئے جبکہ چار موت و زندگی کی کشمکش میں ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تمام شہدا کو جنت میں جگہ اور زخمیوں کو مکمل شفا عطا فرمائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ان دونوں اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں خارجی ہاتھ نمایاں ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے افغانستان سے متحرک ہیں اور ان کے بھارت کے ساتھ بھی روابط ہیں، سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت دیگر شواہد کو ہم نے دنیا کے سامنے پیش کیا تو کسی نے بھی ان حقائق کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ خارجیوں کو دہشت گردی سے نہ جوڑنا ایسے ہے جیسے دن کو رات اور رات کو دن کہا جائے کیونکہ ان کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں، خارجی عناصر کی حرکتوں کا ہمیں پورا علم ہے، پہلے بھی منہ توڑ جواب دیا اور اب بھی دیں گے اور انہیں پاکستان کے امن اور ترقی و خوشحالی میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے
وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ، استنبول میں افغان عبوری حکومت سے مذاکرات ہوئے، جس میں پاکستان شریک تھا اور ہم نے ایک ہی اپنا دیرینہ مطالبہ دہرایا کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو روکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہر روز مقابلہ کرتی ہیں، جوان میجر شہید، لیفٹننٹ کرنل اور سپاہی شہید ہوتا ہے، ہمارے شہدا اپنے بچوں کو خدا حافظ کہتے ہیں اور لاکھوں بچوں کو یتیمی سے بچاتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں امن قائم ہو، افغانستان اس بات پر بھی متفق ہو اور پاکستان کے ساتھ امن میں برابر شریک ہوجائے، ہم جانتے ہیں پاکستان اور افغانستان کیلیے کیا بہتر ہے، جھوٹے سچے وعدوں کے بعد دہشت گردوں کو لگام نہ دیا جائے تو یہ ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے چالیس سال تک لاکھوں افغانیوں کی مہمان نوازی کی اور انہیں محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ پرائے ہیں، ہم نے ہمیشہ بھائیوں اور مہمانوں کی طرح رکھا اور اس عمل کو ہم نے گھروں کی واپسی تک جاری رکھا، آج چالیس سال کی مہمان نوازی کا صلہ ہمیں جو دیا جارہا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے۔
وزیراعظم نے افغان عبوری حکومت کو پیش کش کی کہ آئیں، صدق دل سے بیٹھے اور دہشت گردوں کو لگام دیں، ہم پوری طرح آپ کے ساتھ چلیں گے، خطے میں امن قائم ہو تاکہ ترقی اور خوش حالی ہو
وزیراعظم نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر صدر مملکت کا خصوصی شکریہ، نواز شریف یہاں آئے اور کارروائی میں شریک ہوئے، بلاول بھٹو، خالد مقبول، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان، خالد مگسی صاحب، اعجاز الحق، اے این پی کے بھتیجے ایمل ولی اور حلیف جماعتوں کے تمام اراکین کا شکریہ جنہوں نے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سیکریٹری قانون، اسپیکر اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آئینی ترمیم پر بھرپور مشاورت ہوئیں، یہ ترامیم اب آئین کا حصہ بن گئیں ہیں۔میثاق جمہوریت میں واضح آئینی عدالت کا لکھا تھا، آج 19 سال بعد یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوا، بے نظیر کی روح کو تسکین مل رہی ہو گی، اللہ نے آج نواز شریف کو بھی سرخرو کیا، آئینی عدالت کا معرض وجود میں آنا میثاق جمہوریت کی عروج ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج اپوزیشن کو 19 سالوں میں آئینی عدالت کے حوالے سے یاد نہ آیا، آج انہیں یہ کورٹ تکلیف دے رہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں اختلاف اپوزیشن کا حق ہے اور ہم اس کا احترام کرتے ہیں تاہم گالی گلوچ اور الزام تراشی کو ختم کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اور کوشحالی کیلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے C/16 کا ایوارڈ سنا دیا ، 1078 پلاٹس کے حقدار، 47 حویلیوں کا رقبہ کم قرار ، دستاویز و تفصیلات سب نیوزپر ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار آصف نے C/16 کا ایوارڈ سنا دیا ، 1078 پلاٹس کے حقدار، 47 حویلیوں کا رقبہ کم قرار... خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع میں دہشت گردی کی مذمت ، امن جرگے کا اعلامیہ جاری عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی منظور,حکومت کو دو تہائی حمایت حاصل،4ممبران کی مخالفت،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کیلئے وھیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچ گئے طالبان رجیم کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ3ماہ میں تجارت ختم کرنے کا حکم
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئینی عدالت کا میثاق جمہوریت بے نظیر کی روح
پڑھیں:
ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔
اس موقع پر شہباز شریف حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیرمقدم کیا اور27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کےعمل میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں، تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کےلیے سب نے کوشش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گورننس کو بہتر کرنے کے لیے 27ویں آئینی ترمیم پر ہم سب نےمل کر کوشش کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کےدرمیان ہم آہنگی اورباہمی اتحاد کی عکاس ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے، ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ اللّٰہ کےفضل وکرم سے سیاسی ومعاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کےلیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔