2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز سے دست درازی، بھارت غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ ملک بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی، کرپشن، بدانتظامی اور انتشار، ایک ایسی قوم کا چہرہ جو اپنے کھلاڑیوں کے تحفظ اور احترام میں بری طرح ناکام ہے۔
بھارت کے کھیلوں کی میزبانی داغدار ہو گئیسال 2025 میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس شرمناک اور ہولناک واقعات سے داغدار ہو گئے۔
آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی، غیر ملکی کوچز پر آوارہ کتوں کے حملے، نیشنل گیمز میں میچ فکسنگ، اور کھیلوں کو سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات میں گھسیٹنے جیسے واقعات نے نہ صرف بھارت کے کھیلوں کے نظام کی نااہلی کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار
یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت سلامتی، شفافیت اور اخلاقی معیار جیسے بنیادی تقاضوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔
اندور میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی (23 اکتوبر 2025)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوران اندور میں 2 آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کے ساتھ ہونے والی شرمناک زیادتی نے بھارت کے کھیلوں کے نظام میں اخلاقی اور حفاظتی بحران کو بے نقاب کر دیا۔
ایک میزبان ملک کے طور پر بھارت کا یہ فریضہ تھا کہ وہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے، مگر یہ واقعہ بھارت کی ساکھ پر ایک ناقابلِ مٹ داغ بن گیا۔
ملزم عقیل خان گزشتہ 10 سال سے جرائم کی دنیا میں سرگرم ہے، جس پر جنسی زیادتی، ڈکیتی، تشدد اور قتل کی کوشش جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔
اس کے باوجود اس کا آزادانہ گھومنا بھارت کے عدالتی اور قانون نافذ کرنے والے نظام کی بدترین ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ واقعہ نہ صرف غیر ملکی ایتھلیٹس کے اعتماد کی توہین ہے بلکہ خواتین کے تحفظ سے متعلق بھارت کے کھوکھلے دعوؤں کا بھانڈا بھی پھوڑ دیتا ہے۔
نئی دہلی میں ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، آوارہ کتوں کے نرغے میںعالمی سطح کے اس ایونٹ میں غیر ملکی کوچز اور آفیشلز پر بار بار آوارہ کتوں کے حملے بھارت کی ناقص تیاریوں اور انتظامی ناکامیوں کی علامت بنے۔
پہلے سے موجود شکایات اور وارننگز کے باوجود مؤثر اقدامات نہ کرنا بھارت کے غیر سنجیدہ رویے کو ظاہر کرتا ہے، جس نے دنیا بھر کے سامنے اسے شرمندہ کر دیا۔
نیشنل گیمز کے دوران تائیکوانڈو کے مختلف وزن کے مقابلوں میں میچ فکسنگ اسکینڈل نے بھارتی اسپورٹس ایڈمنسٹریشن کی کرپشن اور اندرونی ملی بھگت کو بے نقاب کر دیا۔
یہ اسکینڈل ثابت کرتا ہے کہ کھیل بھارت میں اب کھیل نہیں رہے بلکہ سیاسی وفاداریوں، اقرباپروری اور مالی مفادات کا میدان بن چکے ہیں۔
کھیلوں پر سیاست اور فرقہ واریت کا سایہایشیا کپ 2025 کے دوران سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات نے کھیلوں کی روح کو مسخ کر دیا۔
کھلاڑیوں کے مصافحے سے انکار، ٹرافی کی تقسیم پر تنازعات، اور سیاسی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات نے بھارتی کھیلوں کے ماحول کو زہر آلود کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے بھارتی کھلاڑی مشکل میں، خاتون سے زیادتی کا کیس دائر ہوگیا
اب کھیل میدانوں سے نکل کر سیاسی اسٹیج پر جا پہنچے ہیں، جہاں نفرت اور تقسیم نے اسپورٹس مین شپ کو نگل لیا ہے۔
بھارت کے نظام کی مجموعی ناکامی، ایک خطرناک تصویریہ تمام واقعات بھارت کے نظامِ حکمرانی، انصاف، اور عوامی تحفظ میں موجود گہرے زوال کو ظاہر کرتے ہیں۔
دنیا کے سامنے بھارت کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک ابھرتا ہوا اسپورٹس پاور ہاؤس ہے، مگر حقیقت میں اس کے میدان بدعنوانی، بدنظمی، اور اخلاقی گراوٹ کے نمونے بن چکے ہیں۔
بھارت عالمی طاقت بننے کے خواب دیکھتا ہے، مگر وہ اپنے ہی میدانوں میں کھلاڑیوں کی عزت، حفاظت، اور انصاف کا معیار قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
دنیا اب بھارت کو ایک غیر محفوظ، غیر اخلاقی، اور غیر ذمہ دار میزبان کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں قانون کمزور، انصاف سست، اور اخلاقیات ناپید ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بھارت میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو ہراسمنٹ کا سامنا، ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
سال 2025 کی یہ شرمناک سلسلہ وار ناکامیاں بھارت کے لیے ایک کھلی وارننگ ہیں۔
اگر اس نے فوری طور پر اپنے عدالتی، حفاظتی، اور اسپورٹس انتظامی نظام میں اصلاحات نہ کیں تو وہ نہ صرف عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو دے گا بلکہ مستقبل میں کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کے حق سے بھی محروم ہو جائے گا۔
یہ واقعات بھارت کے لیے ایک آئینہ ہیں، جس میں وہ اپنی اخلاقی تباہی، ادارہ جاتی بربادی، اور انسانی اقدار کی پامالی کو صاف دیکھ سکتا ہے۔
اگر بھارت نے فوری اصلاح نہ کی تو دنیا اس کے کھیلوں کے میدانوں کو نہیں، بلکہ اس کی بدنامی کی داستانوں کو یاد رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے کھیلوں کے کے کھیلوں بھارت کے نے بھارت کے نظام کے لیے کر دیا
پڑھیں:
حادثات و واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اور معصوم بچی سمیت پانچ زخمی ہوگئے۔ ڈیفنس فیز ٹو اختر کالونی سگنل کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔ مواچکو تھانے کی حدود میں حب ریور روڈ لکی چڑھائی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 25 سالہ شعیب احمد ولد دیدار علی جاں بحق ہوگیا۔ سپرہائی وے سچل موڑ کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر خاتون 35 سالہ رافیہ زوجہ بارات حسین موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ایئرپورٹ وائرلیس گیٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 23 سالہ عبدالوہاب ولد غلام صدیقی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ناظم آباد نمبر 2 بلال ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 60 سالہ شخص ہلاک ہوگیا، متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن خلیفہ چوک پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12 سالہ عابدہ دختر عتیق زخمی ہوگئی۔ سعید آباد اتحاد ٹاؤن عیدگاہ موڑ کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر ڈیڑھ سالہ معصوم بچی ثانیہ زخمی ہوئی۔ کورنگی صنعتی ایریا میں جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے 23 سالہ شعیب ولد محمد فضل زخمی ہوا۔ تیموریہ بفرزون سیکٹر 15A2 میزان بینک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ طلحہ ولد غلام ربانی زخمی ہوگیا۔ گڈاپ سٹی خلیجی گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 17 سالہ حشمت اللہ ولد دلاور خان زخمی ہوا۔