2025-10-27@10:23:51 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«آسٹریلوی خواتین»:
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اندور میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے بھارت کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بھی افسوس کا اظہار...
دوسرے ممالک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے والا بھارت خود اپنے ہی ملک میں بدانتظامی کے باعث ہزیمت اٹھانے لگا۔ بھارت میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وشاکاپٹنم میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران ایک چوہا گھس آیا۔ چوہے کو دیکھتے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے چلانا شروع کردیا اور کھانا چھوڑ کر اِدھر اُدھر بھاگنے پر مجبور ہوگئیں اور کچھ چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر چڑھ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا اِدھر سے اُدھر بھاگتا رہا اور کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا...
بھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی 2 کرکٹرز کو مدھیہ پردیش میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے مبینہ طور پر ڈنڈا مارا اور ان میں سے ایک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا تھا جب آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر نکل کر قریبی کیفے کی طرف جا رہی تھیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا اور نامناسب طریقے سے چھو کر فرار ہو...
کرکٹ میں دوسرے ممالک پر غیر محفوظ ہونے کا بے بنیاد پروپیگنڈا کرنے والا بھارت خود غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے غیر محفوظ نکلا۔ بھارت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے موجود آسٹریلین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اندور میں آسٹریلیا کی دو ویمن کرکٹرز ہوٹل سے کیفے ٹیریا جانے کے لیے نکلی تھیں، اس دوران موٹر سائیکل سوار شخص نے ایک آسٹریلوی کرکٹرز کو انتہائی نازیبا طریقے سے چھوا اور فرار ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش ڈنڈوتیا نے میڈیا کو واقعے سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلوی ویمن...
بھارت کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم کی 2 کھلاڑی جمعرات کی صبح ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں جب ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھو کر فرار ہوگیا۔ ???? INDIA NOT SAFE EVEN FOR WOMEN ATHLETES..!! – Two Australian players were allegedly molested in Indore while walking from their hotel to a café. ( NDTV ) pic.twitter.com/CZInMwkFDe — junaiz...
لاہور: ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے...
آسٹریلوی خواتین کو قطر ایئرویز کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان 5 آسٹریلوی خواتین نے دعویٰ کیا تھا کہ 2020 میں انھیں دوحہ ایئرپورٹ پر مسلح محافظوں نے زبردستی جہاز سے اتار کر ان کی جامہ تلاشی لی اور زبردستی طبی معائنے کیا۔ متاثرہ خواتین میں سے پانچ نے 2022 میں قطر ایئرویز، ایئرپورٹ آپریٹر "مطار" اور قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف آسٹریلیا میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ انھوں نے "مونٹریال کنونشن" کے تحت ہوائی جہاز کے سفر کے دوران ہونے والی زیادتیوں کی بنیاد پر ذمہ داری کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ غفلت، حملہ، اور غیر قانونی حراست کے الزامات بھی عائد کیے۔ متاثرہ خواتین نے دعویٰ...
