نیو دہلی:

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اندور میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے بھارت کا تشخص مجروح ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بھی افسوس کا اظہار کیا اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے پر مدھیا پردیش پولیس کی تعریف کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، اس طرح کے واقعات سے بدنامی ہوتی ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے پر ہم ریاستی پولیس کو سراہتے ہیں، اب ملزم کو سزا کے لیے قانون خود اپنا راستہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ میں حصہ لینے والی آسٹریلیا کی ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار انہیں نامناسب انداز میں چھو کر فرار ہوا تھا۔

آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دونوں کھلاڑی ہوٹل سے نزدیک واقعے کیفے جارہی تھیں کہ اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

سب انسپکٹر نیدھی راگھووانشی کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص نے کھلاڑیوں کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو نامناسب انداز میں چھوا اور فرار ہوگیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملزم کو

پڑھیں:

بھارتی ہوٹل ‘آسٹریلوی کرکٹرز کے ڈنر کے دوران چوہا نکل آیا‘کھلاڑیوں کی دوڑیں  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کیلئے موجود آسٹریلوی کھلاڑیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران پیش آیا، ڈائننگ ٹیبل پر کھانا کھاتی کھلاڑیوں نے چوہے کو دیکھا تو چلانا شروع کر دیا۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کے شور مچانے پر ہوٹل کا عملہ فوراً حرکت میں آیا اور چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا ادھر ادھر بھاگتا رہا، کھلاڑی چوہے کو دیکھ کر بچنے کیلئے کرسیوں پر کھڑی ہو گئیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا تھا اور جانے والے تھے کہ اچانک چوہا نکل آیا، سب نے کہا کہ چوہا چلا گیا اور وہ اچانک واپس نکل آیا جس پر سب چیخنے لگیں۔خیال رہے کہ اس واقعہ کے بعد بھارتی ہوٹل کی انتظامیہ کی صفائی کے معیار پر سوالات بھی کھڑے ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • برازیل میں انوکھا واقعہ: شہری نے انشورنس رقم کیلیے اپنی ہی لگژری گاڑی کو آگ لگا دی
  • بھارت میں آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کی ہراسانی کے بعد ملزم کو سخت دینے کا مطالبہ
  • مودی سرکار کھیل میں کھلواڑسے باز نہیں آئی ، بھارت غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے غیر محفوظ نکلا
  • بھارت: آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ہوٹل میں ڈنر کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل ‏
  • بھارت: ورلڈکپ میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ، ملزم گرفتار
  • بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ
  • بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار
  • لاہور: پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر تشدد کرنے والا پولیس اہلکار معطل، مقدمہ درج
  • بھارتی ہوٹل ‘آسٹریلوی کرکٹرز کے ڈنر کے دوران چوہا نکل آیا‘کھلاڑیوں کی دوڑیں