معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مذموم سازش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

معرکۂ حق میں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نئی مذموم سازش بھی ناکام بنا دی گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، پروپیگنڈا اور جعلی بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف مہم شروع کی جسے وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ان تمام گمراہ کن دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ رد کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔

بھارتی اخبارات، اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، لوکمت ٹائمز اور دیگر گودی میڈیا اداروں نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے غیر مصدقہ اور ذاتی بیانات کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ روایتی جنگ میں پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکے گا اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ماضی میں امریکی پینٹاگون کے کنٹرول میں تھے تاہم یہ تمام دعوے مکمل طور پر من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیئے گئے۔

وزارت اطلاعات کے مصدقہ ذرائع کے مطابق سی آئی اے کے سابق افسر کے بیان کا کوئی سرکاری ریکارڈ یا ثبوت موجود نہیں، یہ بیانات ڈی کلاسیفائیڈ انٹیلی جنس نہیں بلکہ بالی ووڈ طرز کی تخیلاتی کہانیاں ہیں۔

عالمی سطح پر حالیہ ایونٹس میں آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارت کی ناکامی کا اعتراف سامنے آیا جس کے بعد بھارتی میڈیا شرمندگی مٹانے کے لیے جھوٹ پر اتر آیا، سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی غیر سنجیدہ اور متنازع بیانات دینے کے لیے بدنام ہیں۔

پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) ہمیشہ سے ملک کے ایٹمی اثاثوں پر مکمل، محفوظ اور مؤثر کنٹرول رکھتی ہے اور یہ حقیقت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ بھارتی گودی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے جسے پاکستان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، شہر میں اسموگ کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل نظام انصاف میں شفافیت، رسائی اورکارکردگی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس پاک افغان مذاکرات کا دوسرا روز، پاکستان کا تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور افغانستان سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 25دہشتگرد ہلاک، 5جوان شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے بعد بھارت بھارت کی

پڑھیں:

پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ، اصل حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد:

بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا، وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’’پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔‘‘

فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا۔

فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ ’’سعودی عرب چینی JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور افغان- بھارت امور میں سفارتی تعاون فراہم کرے گا۔‘‘

اس جھوٹے بیانیہ کے برعکس 17 ستمبر 2025 کو جاری کردہ پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ’’کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔‘‘

سعودی عرب یا پاکستان کی جانب سے دفاعی معاہدہ کی کوئی آپریشنل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں جبکہ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی معاہدے سے متعلق فوجی تعیناتی یا اعداد و شمار کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

پاکستان اور سعودی حکومتوں نے فوجی دستوں کی تعیناتی، تعداد، بریگیڈ یا کمانڈ اسٹرکچر کی کوئی تصدیق نہیں کی، 25 ہزار فوجیوں کا دعویٰ زیادہ تر بھارتی میڈیا اور غیر مصدقہ تبصروں سے پھیلایا گیا۔

بھارت کا گودی میڈیا مضحکہ خیز رپورٹنگ کی وجہ سے پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا خطہ میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوششوں میں سے ایک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری قابض بھارتی فوجی جارحیت کیخلاف آج د نیا بھر میں یوم سیاہ منار ہے ہیں
  • پاک افغان جنگ بندی: جارحانہ بیانات غیرضروری ہیں‘لیاقت بلوچ
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ بے نقاب
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے پر بھارتی میڈیا کے من گھڑت دعوے بے بنیاد نکلے
  • پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق بھارتی میڈیا کا من گھڑت بیانیہ، اصل حقائق سامنے آگئے
  • معرکہ حق کی طرح معاشی معرکہ بھی جیتیں گے، احسن اقبال
  • آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی، احسن اقبال
  • پاکستان کیخلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب
  • بھارت افغان پروپیگنڈا، چمن کے پرانے اجتماع کی ویڈیو کو موجودہ حالات سے جوڑنے کی کوشش ناکام