Juraat:
2025-12-12@07:00:08 GMT

21 نومبر کو نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

21 نومبر کو نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم

نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،طلباو طالبات کی ہزاروں میں ٹیسٹ میں شرکت
نوجوان نہیں مستقبل میں سیاسی قبضہ گروپ مایوس ہوگا، بنو قابل پروگرام سے خطاب

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر نومبر میں نظام بدل دو تحریک کی بنیاد رکھیں گے۔نوجوانوں کو پاکستان سے مایوس کیا جاتا ہے،جس میں سب کچھ موجود ہے۔مستقبل میں مایوس نوجوان نہیں سیاسی قبضہ گروپ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ "بنو قابل پروگرام ” کے تحت طلباو طالبات کے انٹری ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان، جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، بنوقابل پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو نوید بیگ اور الخدمت اسلام آباد کے صدر الطاف شیر نے بھی خطاب کیا۔ طلباو طالبات نے ہزاروں کی تعداد میں ٹیسٹ میں شرکت کی۔ حفظ نعیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کے ساتھ ہے ، یہ نوجوان ملک میں انقلاب برپا کریں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، ایک خاص طبقہ پاکستان پر مسلط ہے جس کیپاس کوئی پالیسی نہیں اور نہ ہی نوجوانوں کو رہنمائی دی جا رہی ہے،آج نوجوانوں کی بڑی تعداد اس ٹیسٹ میں شریک ہے، طلبا کو مزید کورسز بھی کرائیں گے، پاکستان کے نوجوان انقلابی نسل ہے جوصلاحیتوں سے مالا مال ہیں، نوجوانوں کو پاکستان کے حوالے سے مایوس کیا جاتاہے، پاکستان میں بے پناہ مواقع موجودہیں، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ تین کروڑ بچے آج بھی سکولوں سے باہر ہیں، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی لاکھوں بچے سکول نہیں جا پا رہے، ہمارے ملک میں صرف 12فیصد بچے اعلی تعلیم حاصل کرپاتے ہیں اور ان کے والدیں بھی انتہائی مشکلات برداشت کر کے انہیں تعلیم دے پاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: نوجوانوں کو اسلام ا باد پاکستان کے

پڑھیں:

وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے،حافظ نعیم

دینی درسگاہوں کے اساتذہ وطلبہ اسلام کے جامع تصور کو عام کریں، امت کو جوڑیں
امیر جماعت اسلامی کا جامعہ اشرفیہ میں خطاب، مولانا فضل الرحیم کی عیادت کی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وسائل پر قابض مراعات یافتہ طبقہ اور افسر شاہی ملک کو اب تک نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، دستوری اعتبار سے پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا ہے۔ مدارس کے معلمین، علماء اکرام و طلبا اسلام کے جامع تصور کو عام کریں، امت کو جوڑنا ان کی پہلی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مولانا فضل رحیم کی عیادت کی اور بزرگ عالم دین کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور جامعہ اشرفیہ کے درمیان فطری تعلق ہے، بانی جماعت اسلامی سید مودودی اپنی اکثر نمازوں کا اہتمام جامعہ اشرفیہ میں کرتے تھے۔سابقہ امیران جماعت اسلامی بھی مختلف اوقات میں تواتر سے جامعہ اشرفیہ کا دورہ کرتے رہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاالرحمن، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری، ڈاکٹر نوید احمد زبیری و دیگر دورہ کے دوران امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ تھے۔ مہتمم جامعہ مولانا ارشد عبید نے امیر جماعت اسلامی کو خوش آمدید کہا جب کہ نائب مہتمم حافظ اسعد عبید نے انہیں دینی درسگاہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ قاری عطاء الرحمن، قاری وقار احمد چترالی اور مفتی عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم
  • اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے؛ حافظ نعیم
  • آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، حافظ نعیم
  • انسانی حقوق کو تعلیم، صحت اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہو گا: بلاول بھٹو
  • پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا: حافظ نعیم
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے،حافظ نعیم
  • دستوری اعتبار سے پاکستان اسلامی ملک ، عملی طور پر یہاں انگریزی نظام چل رہا ہے: حافظ نعیم
  • وسائل پر قابض طبقہ اور افسر شاہی ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہے ہیں، حافظ نعیم
  • افغانستان: برطانوی سیریز پیکی بلائنڈرز سے متاثرہ لباس پہننے پر چار نوجوان گرفتار