بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کے سیاہ دن کو یاد رکھا جائے گا۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے کے 78 برس بعد بھی کشمیری عوام ظلم و جبر کا شکار ہیں، بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری کے عزم پر قائم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
ایک وزیرِاعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا میں کیا کروں؟ احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک وزیرِ اعظم ایسا بھی آیا تھا جس نے بھارتی حملے کے جواب میں کہا تھا کہ میں کیا کروں؟
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس نے 40 سال صرف چندہ اکٹھا کیا ہو اس کو ملک کی باگ ڈور دے دی گئی تھی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے، پاکستان جب بھی مسلم لیگ ن کے حوالے ہوا، طاقت ور ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 ایٹمی دھماکے کیے، مئی کے بھارتی حملے کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بہادر مسلح افواج کے باعث پاکستان کا جھنڈا آج دنیا بھر میں سربلند ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر آپ کو مسلم لیگ ن کی مہر نظر آئے گی۔