اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 78 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا، 78 برس سے کشمیری عوام بھارتی جبر و ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تقدس اور عملدرآمد پر یقین رکھتا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی اقدامات نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید بگاڑ دی، غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا رہا ہے، کشمیری قیادت کی گرفتاری اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، کشمیری عوام نے ظلم کے باوجود حوصلہ اور استقامت کا مظاہرہ کیا، بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی برادری کشمیریوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔
 

جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس مکمل، دنیا بھر میں آج یوم سیاہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی  کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہدا، حریت رہنماؤں، اسیران اور مظلوم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےیوم سیاہ کشمیرپراپنے بیان میں کہاکہ کشمیری شہدا،حریت رہنماؤں اور قیادت نے بھارتی ظلم کے سامنے سر نہیں جھکایا،ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 
محسن نقوی نے کہاکہ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر کے تاریخ کا سیاہ ترین باب رقم کیا،بھارتی افواج نے 1947 سے اب تک مقبوضہ وادی کو ظلم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کا عقوبت خانہ بنا دیا ہے،پیلٹ گنز، جبری گمشدگیاں،ماورائے عدالت قتل اور خواتین کی تذلیل بھارتی مظالم کا لرزہ خیز مکروہ چہرہ ہے ۔
محسن نقوی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں نوجوان آزادی کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر چکے ہیں مگر جذبہ حریت ماند نہیں پڑا،میڈیا بلیک آؤٹ، انٹرنیٹ بندش اور فوجی محاصرے نے وادی کو قید خانے میں بدل دیا ہے جہاں ہر آواز دبائی جا رہی ہے،عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم پر بارہا آواز اٹھا چکی ہیں مگر دنیا کی خاموشی ابھی تک برقرار ہے۔
 محسن نقوی نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر دنیا کی خاموشی بے حسی کے ساتھ انصاف کے عالمی نظام پر ایک سوالیہ نشان ہے،اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی واضح ہیں کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق حاصل ہے،بھارت نے ان قراردادوں کو پامال کر کے نہ صرف عالمی قانون بلکہ انسانیت کی حرمت کو بھی مجروح کیا ہے۔

ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں

وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘ یہ صرف جملہ نہیں، ہمارے قومی تشخص کی علامت ہے،مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر عالمی فورم پر پوری قوت سے جاری رکھے گا ،ہم عہد دہراتے ہیں کہ ظلم کے خلاف یہ جدوجہد پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔ 
 

برائلر مرغی کے گوشت   کی قیمت میں  حیران کن کمی

متعلقہ مضامین

  • آزادی کی آواز بلند کرنے والے کشمیر ی آج بھی بھارتی جیلوں میں قید ہیں ،امیر مقام
  • پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا: عبد العلیم خان
  • بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں: صدرمملکت آصف علی زرداری
  • پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
  • کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ پر اسحاق ڈار کا پیغام
  • کشمیری بھارتی قبضے کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، بیرسٹر سلطان
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی
  • کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، امیر مقام
  • بھارت کبھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا، کشمیری رہنما ملک عامر