ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے،27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے۔ آج گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی عوام بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔ کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں

وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ احتجاجی ریلی دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک نکالی جائے گی۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر “کشمیر بنے گا پاکستان” کے بینرز آویزاں ہیں۔ وفاقی دارلحکومت کی سڑکوں، چوراہوں اور سرکاری عمارتوں پر یومِ سیاہ کے پوسٹرز اور فلیکسز نصب ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم سیاہ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کا اقدام تاریخ عالم کا سیاہ باب ہے۔ 27 اکتوبر کے سیاہ باب کی سیاہی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمو دار ہورہی ہے۔ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

برائلر مرغی کے گوشت   کی قیمت میں  حیران کن کمی

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ بھارتی قیادت بنیان مرصوص کی شرمندگی کے باعث وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سامنا کرنے سے قاصر ہے۔ امریکی صدر کا وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو عظیم قرار دینا بھارت کے لئے ایک اور شکست کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر او رپاکستان لازم و ملزوم ہیں، کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی روشن صبح ضرور طلوع ہوگی۔
 

بالی ووڈاداکار کا موت سے پہلے کیا گیا ٹوئٹ وائرل  

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان

27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں اتاری تھیں اوربڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی پریس کانفرنس

کشمیریوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف آج دنیا بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام محمد صفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہائش پذیر کشمیری بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور ریاست جموں و کشمیر کے بڑے حصے پر ناجائز قبضہ کیا۔ غلام محمد صفی نے کہا کہ بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منایا جائے گا۔ انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد کروایا جائے،جب تک مقبوضہ کشمیر سے آخری بھارتی فوجی کا انخلا نہیں ہو جاتا آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ کشمیری رہنما نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر مظفر آباد میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور اقوام متحدہ سے قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال،دنیا بھر میں یوم سیاہ
  • کشمیر پر بھارتی قبضے کا دن، ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال، یومِ سیاہ آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے
  • جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے
  • جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے
  • بھارتی جارحیت کشمیر ی آج : دنیا بھر میں یوم سیاہ منائیں گے ‘ پاکستانی ساتھ کھڑے ہیں؛ صدر ‘ وزیراعظم 
  • کشمیریوں کا بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان
  • مقبوضہ جموں کشمیر، پاکستان و دنیا بھر میں کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف کل یومِ سیاہ منایا جائے گا
  • کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ منانے کا اعلان