WE News:
2025-11-25@02:57:46 GMT

ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دل کے مسائل کا سامنا، تحقیق

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دل کے مسائل کا سامنا، تحقیق

امریکی ماہرین کی ایک نئی تحقیق کے مطابق ہر 7 میں سے ایک حاملہ خاتون کو دورانِ حمل یا اس کے بعد دل سے متعلق پیچیدگیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، چاہے انہیں پہلے دل کی کوئی بیماری نہ رہی ہو۔

مطالعہ میں 2001 سے 2019 کے درمیان نیو انگلینڈ میں 56 ہزار سے زائد حملوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا، جس میں دل کے دورے، فالج، دل کی ناکامی، خون کے لوتھڑے، بلڈ پریشر اور دل سے متعلق اموات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: بھنگ پینے والی حاملہ خواتین کو کیا طبی مسائل درپیش ہوسکتے ہیں؟ ماہرین نے انتباہ جاری کردیا

تحقیق کے مطابق موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور ذیابطیس کے کیسز میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مسائل طرزِ زندگی میں بہتری اور بروقت علاج سے روکے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر اسٹیس روزن نے مشورہ دیا کہ خواتین حمل سے پہلے ہی طبی مشورہ لیں، دورانِ حمل اپنی صحت پر نظر رکھیں اور بچے کی پیدائش کے بعد بھی دل کی صحت کا خیال رکھیں، کیونکہ یہ مرحلہ بھی خطرے سے خالی نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی ماہرین حاملہ خاتون دل نئی تحقیق.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی ماہرین حاملہ خاتون

پڑھیں:

کراچی، رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن

کراچی(نیوز ڈیسک) واٹر کارپوریشن نے نومبر میں پانی کی کمی اور بجلی بندش کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے باعث 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دھابیجی میں کل 132 گھنٹے 20 منٹ کی بجلی معطلی سے 42 کروڑ گیلن پانی کی کمی ہوئی جبکہ ڈملوٹی میں 146 گھنٹے کی بجلی معطلی سے 111 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن میں 335 ملین گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی، اسی طرح حب اور پپری پمپنگ اسٹیشنز میں 66 لاکھ گیلن پانی کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واٹر کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن میں 20 لاکھ گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔

ترجمان کے مطابق نومبر میں مسلسل بجلی کی بندش سے مرکزی پمپنگ اسٹیشنز پر آپریشن کئی گھنٹے رکا رہا، مرکزی پمپنگ اسٹیشنز کے لیے مستقل، مستحکم اور بلاتعطل بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے مطالبہ کیا کہ بار بار کیبل فالٹس سے پمپنگ مشینری کو پہنچنے والے نقصانات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ویزا مسترد ہونے پر خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی
  • ڈیجیٹل کریئٹرز میں سنگین ذہنی امراض کا خطرہ تشویشناک حد تک بڑھ گیا
  • کراچی کو رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا
  • امریکی ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی
  • بچوں کے لیے محدود اسکرین ٹائم صحت مند بھی ہو سکتا ہے، تحقیق
  • کراچی، رواں ماہ 88 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوا، واٹر کارپوریشن
  • ماہیکا شرما نے ہارڈک پانڈیا سے منگنی اور حاملہ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
  • رات کے وقت پستے کھانے کے صحت بخش فوائد سامنے آگئے
  • ملک کا موجودہ نظام انصاف پر مبنی نہیں،خواتین کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے؛حافظ نعیم کا اجتماع عام میں خطاب
  • امراض قلب سے بچنے کیلیے بالغ افراد کو 7 سے 9 گھنٹے نیند ضروری ہے، تحقیق