Juraat:
2025-11-25@06:25:07 GMT

سندھ بلڈنگ، وسطی میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کا قہر

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

سندھ بلڈنگ، وسطی میں غیرقانونی کمرشل تعمیرات کا قہر

ڈائریکٹر سید ضیاء کی ملی بھگت،عوام کی زندگیاں خطرے میں، حکام کی کارروائی کا انتظار
ناظم آباد نمبر 1پلاٹ اے 2/42اور ایچ 4/17 پرتعمیراتی انارکی کے تاریک سائے
وسطی کے گنجان آباد علاقوں میں رہائشی پلاٹوں کو غیرقانونی طور پر تجارتی مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ متعدد علاقوں میں بغیر منظور شدہ
نقشوں کے کمزور عمارتیں کھڑی کی جا رہی ہیں، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹسز کو یکسر نظرانداز کیا جا رہا ہے ۔زمینی حقائق اور زیر نظر تصاویر کے مطابق ڈائریکٹر سید ضیاء کی ملی بھگت سے ناظم آباد نمبر 1 کے رہائشی پلاٹوں اے 2/42 اور ایچ 4/17 پر تعمیراتی انارکی کے تاریک سائے گہرے ہونے لگے ہیں۔مکینوں کی چیخ و پکار ہے کہ "ہماری بنیادی سہولیات سلب ہو رہی
ہیں!جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ’’ٹریفک کا نہ ختم ہونے والا بحران شروع ہو چکا ہے ۔ سڑکیں گاڑیوں سے اٹی پڑی ہیں، ایمبولنس اور فائر بریگیڈ کے گزرنے کی جگہ نہیں رہی،نئی تعمیرات نے بنیادی سہولیات پر دباؤ بڑھا دیا ہے ، ہم گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا شکار ہیں‘‘ماہرین کی وارننگ ہے کہ ’’یہ عمارتیں کسی بھی وقت ڈھیر ہو سکتی ہیں‘‘۔شہری منصوبہ بندی کے ماہرین نے غیرمعیاری تعمیرات کو ’’جانی خطرہ‘‘ قرار دیا ہے ۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک سول انجینئر کا کہنا ہے کہ ’’ناپائیدار مواد اور بغیر انجینئرنگ کے بنی یہ عمارتیں کسی بھی حادثے کا شکار ہو سکتی ہیں‘‘،فائر سیفٹی افسر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’’تنگ گلیوں اور حفاظتی انتظامات کے فقدان میں آگ لگنے کی صورت میں بڑا سانحہ ہو سکتا ہے ‘‘،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ’’غیرقانونی تعمیرات کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں‘‘، مگر مقامی شہری اسے محض کاغذی کارروائی قرار دے رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ حکام اور مافیا کے درمیان خاموش معاہدہ موجود ہے ، جس کے باعث غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے ۔ماہرین کے مطابق صرف پلان بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، بلکہ سخت اقدامات اور شفافیت کی ضرورت ہے ۔کراچی کے عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف فوری کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے ، ورنہ کسی بڑے حادثے کا انتظار کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہو گی۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کراچی کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کے خلاف سخی حسن پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ،فیڈرل بی ایریا غیرقانونی عمارتوں کے جنگل میں بدلنے لگا
  • غیرقانونی عالمی مالیاتی بہاؤ پر قابو پانا ناگزیر ہے: سعودی عرب
  • پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری کے خلاف کاروائیاں
  • سندھ بلڈنگ، ماڈل کالونی میں رہائشی پلاٹ پر خلافِ ضابطہ کے ایف سی کی تعمیرات
  • ویتنام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
  • کراچی کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کے خلاف سخی حسن پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں
  • سندھ حکومت کے تحت کراچی میں اس وقت 756 ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں، شرجیل میمن
  • پنجاب یونیورسٹی نے 16 سال بعد آل پاکستان باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی
  • پنجاب یونیورسٹی باڈی بلڈنگ ٹیم کا کارنامہ، 16 سال بعد چیمپیئن بن گئی
  • 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی آلات سے محروم