کبھی سوچا؟ ٹرینوں میں سیٹ بیلٹ کیوں نہیں ہوتیں؟ ماہرین نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ نے کبھی ٹرین میں سفر کیا ہو تو ضرور محسوس کیا ہوگا کہ اس میں سیٹ بیلٹس موجود نہیں ہوتیں، حالانکہ گاڑیوں اور طیاروں میں یہی سیفٹی فیچر جان بچانے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، صرف سیٹ بیلٹ کے استعمال سے گاڑیوں میں حادثے کے دوران فرنٹ سیٹ پر بیٹھے افراد کی موت کا خطرہ 45 فیصد تک اور شدید زخمی ہونے کا امکان 50 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح طیاروں میں بھی سیٹ بیلٹس مسافروں کو تیز ہواؤں یا ہچکولوں کے دوران محفوظ رکھتی ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ جب گاڑیاں اور طیارے سیٹ بیلٹس کے بغیر محفوظ نہیں سمجھے جاتے تو ٹرینوں میں یہ کیوں نہیں ہوتیں؟ ماہرین کے مطابق، ٹرینوں کے سفر کی نوعیت بالکل مختلف ہوتی ہے۔ ٹرین میں حادثے کا خطرہ نہایت کم ہوتا ہے اور اس میں سیٹ بیلٹ نصب کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتا بلکہ پیسے کا ضیاع سمجھا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ طیاروں میں “ٹو پوائنٹ لیپ بیلٹ” سسٹم کارآمد ہے، مگر یہی نظام ٹرینوں کے لیے مؤثر نہیں۔ دوسری جانب، گاڑیوں میں استعمال ہونے والی “تھری پوائنٹ سیٹ بیلٹ” ٹرین کی نشستوں کے ڈیزائن میں فٹ نہیں کی جا سکتی، اور اگر کی بھی جائے تو اس کے لیے ٹرین کی بوگیوں کے اندرونی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں کرنی ہوں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ ماہرین کے مطابق سیٹ بیلٹس ٹرینوں کا سفر محفوظ بنانے کے بجائے بعض اوقات خطرناک بھی بنا سکتی ہیں۔ چونکہ ٹرینوں کی نشستیں سخت ہوتی ہیں، لہٰذا حادثے کی صورت میں جن مسافروں نے بیلٹ نہیں باندھی ہوتی، وہ دوسروں سے زیادہ خطرے میں پڑ سکتے ہیں، جس سے مجموعی نقصان بڑھنے کا امکان رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ٹرینوں میں اب تک سیٹ بیلٹس کو ضروری نہیں سمجھا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت جتنی کوششیں کرلے مگر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، بلال سلیم قادری
اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ پاکستان کو کسی دبا، سازش یا بزدلانہ کاروائی سے جھکا سکتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج، سیکیورٹی ادارے اور عوام دشمن کے مقابلے کیلئے آئینی و قومی جذبے سے سرشار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت جتنی بھی سازشیں کرلے، اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارتی حکمرانوں کی خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی کوششیں نہ صرف ناکام ہوچکی ہیں بلکہ پوری دنیا بھارت کے مکروہ کردار کو پہچان چکی ہے، پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، جھوٹے الزامات، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے اقدامات بھارت کے چہرے کو مزید بے نقاب کر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کو کمزور کرنے کے خواب ماضی میں بھی نامکمل تھے اور آج بھی نامکمل رہیں گے، پاکستان نہ صرف ایک مضبوط دفاعی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اس کے عوام نظریاتی طور پر بھی انتہائی باشعور ہیں، پاکستان سنی تحریک، اہلسنت قیادت اور پوری قوم مادرِ وطن کی حفاظت کیلئے ایک پیج پر ہیں اور دشمن کے ہر حربے کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں۔