data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو: جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے اقتصادی سلامتی کی سابق وزیر سانائے تکائچی کو اپنا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے، جس کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کے وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان میں وزارتِ عظمیٰ کے انتخاب کے لیے پارلیمانی ووٹنگ وسط اکتوبر میں ہوگی۔ چونکہ ایوانِ زیریں میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کو سب سے زیادہ نشستیں حاصل ہیں، اس لیے سانائے تکائچی کا وزیراعظم بننا تقریباً یقینی قرار دیا جارہا ہے۔

سانائے تکائچی نے پارٹی کے اندر ہونے والے رن آف الیکشن میں زراعت کے وزیر شینجیرو کوئزومی کو شکست دی، جو سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے صاحبزادے ہیں اور نوجوان ووٹرز میں خاصے مقبول سمجھے جاتے ہیں۔

جاپان ایک ایسا ملک ہے جو عالمی درجہ بندی میں صنفی مساوات کے حوالے سے کافی نیچے شمار ہوتا ہے۔ اس پس منظر میں سانائے تکائچی کا وزیراعظم کے عہدے تک پہنچنا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جارہا ہے، جو جاپان کی سیاست میں خواتین کے کردار کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ تکائچی چونکہ پارٹی کے قدامت پسند دھڑے سے تعلق رکھتی ہیں، اس لیے ان کی بعض سخت گیر پالیسیوں پر نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ عوامی حلقوں میں بھی بحث چھڑنے کا امکان ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ان کا اقتدار جاپان کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر اہم اثرات ڈال سکتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سانائے تکائچی جاپان کی

پڑھیں:

جاپان : ریچھوں سے بچاؤ کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات کردیے گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور بھگانے کے لیے ڈرون کا استعمال شروع کیا گیاہے۔ آبادی والے علاقوں میں استعمال کیے جانے والے ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں جن کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں نکالی جاتی ہیں۔دوسری جانب ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے اور پہاڑوں کی گہرائی میں بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں 220 افراد زخمی ہوچکے ہیں ۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • جاپان : ریچھوں سے بچاؤ کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات
  • فیصلہ تاریخی،نفاذعدالتی تاریخ کا سنگ میل ثابت ہوگا، حسینہ واجد کو ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے: طلبہ تحریک پارٹی
  • آزادکشمیر کے نو منتخب وزیراعظم فیصل ممتاز کی تقریب حلف برداری آج ہوگی
  • مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا
  • جاپان کی چین کو تائیوان پر حملہ کرنے پر بھرپور فوجی کارروائی کی دھمکی
  • مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا‘ کاشف سعیدشیخ
  • لاہور: لیسکو میں پہلی بار خاتون ایس ڈی او تعینات
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب
  • نمیرہ سلیم خلاء میں سفر مکمل کرنے والی پہلی خاتون
  • جاپان کے اسکول