چین میں ایک 82 سالہ معمر خاتون نے کمر کے درد کے علاج کے لیے زندہ مینڈک کھا لیے اور بعد میں ایسی طبی پیچیدگیاں پیش آئیں کہ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام صرف ژینگ بتایا گیا ہے جبکہ ہانگزو صوبے میں پیش آیا ہے۔ 

خاتون کو بتایا گیا تھا کہ زندہ مینڈک کھانا ایک پرانا علاج ہے جو کمر کے درد خصوصاً مہروں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ خاتون نے پہلے دن تین مینڈک زندہ کھائے اور اگلے دن پانچ مزید کھالیے۔ 

ابتدائی طور پر خاتون کو ہلکا معدے کا درد محسوس ہوا مگر چند دنوں بعد درد شدید ہو گیا، چلنے پھرنے میں بھی مشکل ہو گئی اور بالآخر انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ 

میڈیکل جانچ پڑتال میں معلوم ہوا کہ ان کے نظامِ انہضاَم کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے اندر پیراسائٹ انفیکشن پایا گیا ہے۔ 

تاہم خاتون کا 2 ہفتے تک علاج کیا گیا جس کے بعد وہ تھوڑی بہت بحالی کے بعد گھر واپس جانے کے قابل ہوئیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

فلائنگ آئی اسپتال: آسمانوں پر ’اُڑتا امید کا چراغ‘ دبئی پہنچ گیا

دنیا کے ان علاقوں میں جہاں جدید طبی سہولیات ناپید ہیں، وہاں ایک ایسا طیارہ ہے جو صرف پرواز نہیں کرتا بلکہ بینائی، امید اور زندگی بانٹتا ہے۔ یہ ہے فلائنگ آئی اسپتال! دنیا کا واحد فضائی اسپتال جو بینائی کی بحالی کے مشن پر پوری دنیا کا سفر کر رہا ہے۔

آج یہ اسپتال دبئی پہنچا ہے، جہاں اسے ایک اہم اسٹاپ اوور کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تاکہ اس کے مشن، سہولیات اور خدمات کو مزید نمایاں کیا جائے۔

قیام اورتاریخ

فلائنگ آئی اسپتال دراصل اوربِس انٹرنیشنل کا ایک غیرمعمولی منصوبہ ہے، جو 1982 میں شروع ہوا، جب یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں نے ایک خواب دیکھا کہ اگر مریض اسپتال تک نہیں پہنچ سکتے تو اسپتال ان تک جائے۔

ابتدائی اسپتال ایک ڈی سی 8 طیارے میں قائم کیا گیا، پھر ڈی سی 10 ماڈل اوراب ترمیم شدہ ایم ڈی 10 طیارہ استعمال کیا جاتا ہے، جو فیڈ ایکس کی جانب سے عطیہ کیا گیا ہے۔

جہاز میں دستیاب طبی و دیگر سہولیات

طیارے میں قائم فلائنگ آئی اسپتال عام طیارے سے بالکل مختلف ہے، اس میں آپریشن تھیٹراور تقریباً 46 نشستوں پر مشتمل تھری ڈی کلاس روم سمیت ریکوری روم، سیمولیشن لیب اورآن لائن تربیتی نظام عالمی مواصلاتی نیٹ ورک بھی شامل ہے۔

طیارے کے اندر مقامی سرجنز، نرسز اور ماہرین کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تربیت دی جاتی ہے اور براہِ راست آپریشن سے انہیں عملی تجربہ ملتا ہے۔

یہ اڑتا اسپتال ورچوئل ریالٹی اورسائبر لرننگ نظام سے لیس ہے، اس میں ہائی ڈیفینیشن ویڈیو سسٹم جو دنیا بھر میں براہِ راست تربیت نشر کرتا ہے، اس کی سیمولیشن لیب میں مصنوعی آنکھوں پر سرجری کی مشقیں بھی ممکن ہیں۔

مشن اور ہدف

اوربس انٹرنیشنل کا مقصد دنیا سے قابلِ علاج نابینا پن کو ختم کرنا ہے، اس اڑتے اسپتال کے ہر دورے کے دوران آنکھوں کے مفت چیک اپ اور سرجریز کی جاتی ہیں اور مقامی طبی ماہرین کو جدید تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

تمام اخراجات عطیات اور شراکت داروں کی مالی مدد سے پورے کیے جاتے ہیں۔

عالمی سفر

فلائنگ آئی اسپتال اب تک بنگلہ دیش، منگولیا، ایتھوپیا، نائیجیریا سمیت 80 سے زائد ممالک کا دورہ کر چکا ہے، اپنے سفری اڑان کے دوران طیارے میں قائم یہ اسپتال دبئی کو اکثر ایک اسٹریٹجک اسٹاپ اوور کے طور پر استعمال کرتا ہے، تاکہ طبی ساز و سامان کا اسٹاک پورا کیا جاسکے اور طیارے کی ناگزیر دیکھ بھال کا عمل بھی مکمل کیا جاسکے۔

پاکستان کے لیے اہمیت

پاکستان میں لاکھوں افراد بینائی کے مسائل کا شکار ہیں، جن میں سے کئی قابل علاج حالتوں سے دوچار ہیں۔

پاکستان آنے کی صورت میں یہ اسپتال ہزاروں امراض چشم میں مبتلا مریضوں کو طبی علاج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی ماہرین کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کا سنہری موقع ہوگا۔

 شراکت دارادارے

اوربس انٹرنیشنل کے اس اڑتے اسپتال کا منصوبہ مقامی اورعالمی عطیات کی مرہون منت ہے، جس میں جی ای ایرواسپیس، فیڈایکس، اومیگا اور دیگر ادارے اس کی مالی، تکنیکی اورلاجسٹک معاونت کرتے رہے ہیں، جی ای ایرواسپیس کے رضا کار اس وقت دبئی پہنچ کرجہاز میں قائم اس اسپتال کی سہولیات کو تمام تر ممکنہ استعمال کے لیے تیار رکھنے میں مصروف ہیں۔

اثرات اور کامیابیاں

اوربس انٹرنیشنل اپنے اس اڑتے اسپتال کے ذریعے اب تک امراض چشم میں مبتلا ہزاروں افراد کی سرجریاں کی جا چکی ہیں اور کروڑوں افراد کی بصیرت بحال ہوچکی ہے، دوسری جانب ہزاروں طبی ماہرین کو درکار تربیت فراہم کرکے ان کے ذریعے مختلف ممالک میں صحت عامہ کی پالیسوں میں آنکھوں کی صحت کو شامل کیا جاچکا ہے۔

عالمی سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت میں مصروف یہ فلائنگ آئی اسپتال نہ صرف ایک ’طبی جہاز‘ بلکہ امید کا پیغام بھی ہے، اس منصوبے نے ثابت کیا ہے کہ اگر نیت خدمت کی ہو، تو آسمان میں بھی اسپتال بن سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اڑتا اسپتال امید اوربس انٹرنیشنل طیارہ فلائنگ آئی اسپتال

متعلقہ مضامین

  • کمر درد کے علاج کیلئے 8 زندہ مینڈک کھانے والی بزرگ خاتون اسپتال پہنچ گئیں
  • کمر درد ٹھیک کرنے کے لیے 8 زندہ مینڈک نگلنے والی خاتون کے ساتھ کیا ہوا؟
  • فلائنگ آئی اسپتال: آسمانوں پر ’اُڑتا امید کا چراغ‘ دبئی پہنچ گیا
  •   بغیر ٹکٹ سفر کرنے والی سرکاری خاتون اُستاد کی TTE سے دلچسپ جھڑپ، ویڈیو وائرل
  • 2 سال قبل غم میں ڈوبی تصویر میں دکھائی دینے والی غزہ کی خاتون مزید مصائب کا شکار
  • اماراتی خاتون ڈاکٹر کی بہادری: اسرائیلی ناکا توڑ کر غزہ کے قریب پہنچ گئیں
  • اماراتی خاتون ڈاکٹر اسرائیلی فورسز کو چکمہ دیکر امدادی کشتی پر غزہ کے قریب پہنچ گئیں
  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری، 77 نئے کیسز رپورٹ
  • ڈی جی خان میں دل کے سرکاری اسپتال میں سکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا