کمر درد کے علاج کیلئے 8 زندہ مینڈک کھانے والی بزرگ خاتون اسپتال پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ : چین میں ایک 82 سالہ معمر خاتون نے کمر کے درد کے علاج کے لیے زندہ مینڈک کھا لیے اور بعد میں ایسی طبی پیچیدگیاں پیش آئیں کہ انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا نام صرف ژینگ بتایا گیا ہے جبکہ ہانگزو صوبے میں پیش آیا ہے۔
خاتون کو بتایا گیا تھا کہ زندہ مینڈک کھانا ایک پرانا علاج ہے جو کمر کے درد خصوصاً مہروں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ خاتون نے پہلے دن تین مینڈک زندہ کھائے اور اگلے دن پانچ مزید کھالیے۔
ابتدائی طور پر خاتون کو ہلکا معدے کا درد محسوس ہوا مگر چند دنوں بعد درد شدید ہو گیا، چلنے پھرنے میں بھی مشکل ہو گئی اور بالآخر انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔
میڈیکل جانچ پڑتال میں معلوم ہوا کہ ان کے نظامِ انہضاَم کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے اندر پیراسائٹ انفیکشن پایا گیا ہے۔
تاہم خاتون کا 2 ہفتے تک علاج کیا گیا جس کے بعد وہ تھوڑی بہت بحالی کے بعد گھر واپس جانے کے قابل ہوئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتری کیلئے ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی
پاکستانی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا ہے جس سے حکومت کے باقی ڈیجیٹل دنیا کے ساتھ جُڑنے کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانس ورلڈ کی جانب سے ساحل سمندر پر سی می وی 6 سب میرین کیبل پھیلانے کا کام جاری ہے۔ سی می وی 6 کیبل ہاکس بے کے ساحل پر پہنچ گئی ہے۔
ساؤتھ ایسٹ ایشیا، میڈل ایسٹ ، ویسٹرن یورپ 6 کیبل 21٫700 کلو میٹر لبمی ہے۔ سب میرین کیبل پاکستان کو دنیا کے بیشتر ممالک سے جوڑے گی. سی می وی 6 سب میرین کیبل سنگاپور سے شروع ہوکر فرانس تک جاتی ہے جس کا ایک پوائنٹ کراچی بھی ہے۔
ٹرانس ورلڈ اس سے پہلے بھی تین سب میرین کیبل پاکستان میں لاچکے ہیں۔ سب میرین 2005، دوسری 2015 اور تیسری 2024 میں پاکستان میں آئی۔
سی می وی 6 ٹرانس ورلڈ کی چھوتی سب میرین کیبل ہے۔ سی می وی 6 سولہ بڑی کمپنیوں کا کنسورشیم ہیں۔ سی می وی 6 سے پاکستان کی انٹرنیٹ اسپیڈ بہتر ہوگی۔