جاپان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
جاپان کی پارلیمنٹ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔
سانائے تاکائیچی نے پارلیمانی ووٹنگ میں واضح برتری حاصل کرتے ہوئے جاپان کی 104ویں وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں (ہاؤس آف ری پریزنٹیٹیوز) میں 237 ووٹ اور ایوانِ بالا (ہاؤس آف کونسلرز) میں 125 ووٹ حاصل کیے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام باضابطہ طور پر وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
ماہرین کے مطابق ان کی کامیابی جاپان کی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی علامت ہے، جو ملک کی روایتی سیاسی فضا میں ایک تاریخی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جاپان کی
پڑھیں:
آسٹریلوی وزیرِ دفاع کے دورئہ جاپان کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس ہفتے کے روز جاپان کے دورے میں اپنے جاپانی ہم منصب شنجیرو کوئزومی سے ملاقات کریں گے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع کے دفتر نے بتایا کہ ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی نئی حکومت کے ساتھ ابتدائی سطح پر روابط قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس ہمارے خطے کے لیے مشترکہ وژن ہے اور وہ بڑھتے ہوئے پیچیدہ عالمی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔