پیار کی کوئی عمر نہیں! 74 سالہ غیر مسلم خاتون نے 34 سالہ مسلمان نوجوان سے نکاح کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کہتے ہیں محبت میں نہ عمر کی قید ہوتی ہے، نہ رنگ و نسل کی، نہ ہی قومیت یا معاشرتی اصول کوئی معنی رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی ہی ایک انوکھی محبت کی داستان نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کردیا ہے، جہاں 74 سالہ برطانوی خاتون نے اپنے سے 40 سال کم عمر تیونسی نوجوان سے شادی کرلی اور اسلام بھی قبول کرلیا۔
انگلینڈ کے شہر لیڈز کی رہائشی کرسٹین ہیکوکس اور تیونس کے 34 سالہ حمزہ دریدی کی محبت 2018 میں اس وقت شروع ہوئی جب کرسٹین نے فیس بک پر انگریزی سکھانے کا ایک اشتہار دیا۔ حمزہ، جو انگریزی سیکھنے کے خواہشمند تھے، نے ان سے رابطہ کیا۔ ابتدا میں یہ تعلق صرف ایک آن لائن کلاس تک محدود تھا، مگر چند ہی ہفتوں میں طویل گفتگوؤں نے اسے محبت میں بدل دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف چھ ہفتوں میں ہی دونوں ایک دوسرے کے دیوانے ہوگئے۔ کرسٹین نے حمزہ سے ملنے کے لیے تیونس کا مختصر دورہ کیا، لیکن یہ مختصر ملاقات ایک نئے سفر کا آغاز بن گئی۔ وہ تیونس میں ہی رک گئیں اور دسمبر 2020 میں دونوں نے شادی کرلی۔
رپورٹس کے مطابق کرسٹین نے 2021 میں اسلام قبول کرلیا اور اب دونوں تیونس میں ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ حمزہ کا کہنا ہے، کرسٹین ایک بہترین بیوی ہے، وہ میری ملکہ ہے، اور مجھے اس کی ذہانت اور شخصیت بے حد پسند ہے۔
واضح رہے کہ کرسٹین کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ ان کی یہ غیر معمولی محبت کی کہانی اس بات کا ثبوت ہے کہ سچی محبت نہ سرحدوں کی محتاج ہوتی ہے اور نہ ہی عمر کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔
پہلا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ غلام مرتضیٰ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسرا واقعہ ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 18 سالہ نعمان شدید زخمی ہو گیا۔ ایدھی کے رضا کاروں نے زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کو پیٹ میں گولی لگی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
تیسرا واقعہ کورنگی سیکٹر 32-ڈی ناصر جمپ کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان پر فائرنگ کی۔ 25 سالہ عمر عالم کو چھیپا کے رضا کاروں نے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمر کو پیٹ اور بازو پر گولیاں لگی تھیں اور اس کی حالت نازک ہے۔