پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ بیرون ملک ایک خاتون انہیں یمنیٰ زیدی سمجھ کر اپنے شوہر سے الجھ گئی تھیں۔دوران شو اداکارہ نے میزبان کے یاد دلانے پر ایک دلچسپ قصہ سنایا کہ ’ ایک مرتبہ میں بیرون ملک تھی جہاں شاپنگ مال میں ایک خاتون میرے پاس بھاگتی ہوئی آئیں اور مجھ سے کہا ’ انہیں میرے ڈرامے بے حد پسند ہیں، اس کے بعد انہوں نے میرے ڈراموں کے نام لینا شروع کردیے‘۔مدیحہ امام کے مطابق ‘ خاتون کے منہ سے ڈراموں کے نام سن کر میں چونک گئی کیوں کہ ان کے بتائے ہوئے ڈراموں میں سے کوئی بھی ڈرامہ میرا نہیں تھا اور جب انہوں نے مشہور اور ہٹ ڈراموں کے نام لینا شروع کیے تب مجھے پتا چلا کہ وہ مجھے یمنیٰ سمجھ کر بات کررہی ہیں کیوں کہ سارے ڈرامے یمنیٰ کے تھے‘۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ میں جان کر بھی خاموش رہی کیوں کہ مجھے لگا تھا کہ وہ سیلفی لے کر چلی جائیں گی اور انہیں بعد میں خود پتا چل جائے گا کہ میں یمنیٰ نہیں ہوں لیکن ایسا نہیں ہوا، انہوں نے اس کے بعد مجھ سے آٹوگراف مانگ لیا، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں ان کو کیسے بتاؤں کہ میں مدیحہ ہوں یمنیٰ نہیں‘۔مدیحہ امام کے مطابق ’میری اور خاتون کی گفتگو جاری تھی جس دوران ان کے شوہر آگئے اور انہوں نے اپنی اہلیہ کو واضح کیا کہ میں مدیحہ ہوں ، یمنٰی نہیں لیکن اس کے باوجود خاتون کسی بھی طرح ماننے کو تیار نہیں تھیں، وہ اپنے شوہر سے لڑنے لگیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں ڈرامے دیکھتی ہوں تو تمہیں پتہ ہے ، یا مجھے کہ یہ کون ہیں‘۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ’ اس کے بعد میں نے ان کے آٹوگراف پر صرف ’ؒLove‘ لکھ دیا اور پھر وہ اپنے شوہر سے لڑتے لڑتے ہی وہاں سے چلی گئیں‘۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اپنے شوہر سے انہوں نے کہ میں تھا کہ

پڑھیں:

تنازعات کے باعث لگتا ہے پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں: نازش جہانگیر

معروف اداکارہ اور ماڈل نازش جہانگیر نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بار بار بے وجہ تنازعات میں گھسیٹا جاتا ہے، جس کے باعث میں خود کو کبھی کبھی ’پاکستانی کنگنا رناوت‘ محسوس کرنے لگتی ہوں۔

ایک موقع پر حالیہ گفتگو میں نازش نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کچھ بھی کہہ دوں، اسے تنازع بنا دیا جاتا ہے، حالانکہ ایسی باتوں سے مجھے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔

نازش جہانگیر نے کہا کہ یہ عام تاثر غلط ہے کہ تنازعات سے کسی اداکارہ کے کیریئر کو تقویت ملتی ہے، تنازع سے کیریئر نہیں بنتا، کبھی بھی کسی ایک بھی تنازع نے مجھے کوئی اضافی کام یا موقع فراہم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل تنازعات اور بے نیاد باتیں سن کر مجھے اکثر ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں، جو بولڈ بیانات اور تنازعات کے باعث خبروں میں رہتی ہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ مجھے تنازع سے نفرت ہے کیونکہ ایک بار بات پھیل جائے تو اسے کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، میں ہر غلط فہمی کی وضاحت نہیں کر سکتی اور نہ ہی ہر شخص کو سچائی سمجھا سکتی ہوں۔

نازش نے بغیر کسی نام لیے بتایا کہ مجھ سے جڑی ایک بڑی اور مشہور کنٹروورسی صرف اس لیے کھڑی کی گئی کیونکہ میں نے ایک شادی کا رشتہ قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرے بارے میں عجیب و غریب افواہیں پھیلائی جاتی رہی ہیں، جس میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ میں خاموشی سے شادی کرچکی ہوں اور شوبز چھوڑ دیا ہے۔

نازش کا کہنا تھا کہ اگر میں کسی ڈرامے میں کچھ عرصہ نظر نہ آؤں تو لوگ خود بخود افواہیں گھڑ لیتے ہیں اور میری زندگی کے بارے میں غلط بیانیوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شوہر قتل کیس ‘خاتون سمیت تین ملزمان جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
  • ملتان کی ثانیہ زہرا کے قتل کا فیصلہ جج نے سنادیا، مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت 
  • تنازعات کے باعث لگتا ہے پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں: نازش جہانگیر
  • بڑھتی ہوئی معاشی بے یقینی حکومتی ناکامی کا واضح ثبوت ہے، علامہ باقر زیدی
  • ہر آنے والی سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ سمجھ کر کھیلا جائے گا: سلمان علی آغا
  • ’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
  • حزب اللہ کے بانی رہنماء شہید سید عباس موسوی کی بیٹی کا انٹرویو 
  • عہد ِرسالتؐ میں صحابیاتؓ کا معاشی کردار
  • قبولِ اسلام اور شادی دونوں میرے اپنے فیصلے ہیں، خاتون یاتری کا بیان