ایک ہی نمبر کے تسلسل نے امریکی خاتون کی قسمت بدل دی، لاٹری میں کروڑوں ڈالر جیت لیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا میں کئی ماہ سے ایک نمبر کا سیٹ استعمال کرنے والی خاتون نے بالآخر کروڑوں روپے مالیت کی لاٹری جیت لی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں قسمت کی دیوی ایک خاتون پر مہربان ہو گئی، جنہوں نے کئی ماہ تک ایک ہی نمبروں کا سیٹ استعمال کرتے ہوئے لاٹری میں 1 لاکھ 40 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 93 لاکھ روپے) کا انعام جیت لیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی ڈی نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی خاتون، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے بتایا کہ وہ پالمیٹو کیش 5 لاٹری باقاعدگی سے کھیلتی ہیں۔ کچھ ماہ قبل انہیں ایک ایسا نمبروں کا سیٹ ملا جسے انہوں نے خوش قسمتی کی علامت سمجھ کر بار بار استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔
خاتون کے مطابق یہی مسلسل استعمال بالآخر ان کے لیے کامیابی کا سبب بن گیا، جب وہ انہی نمبروں کے ذریعے بڑی رقم جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔ خوش قسمت خاتون نے بتایا کہ انہوں نے انعامی رقم سے اپنی پسند کی ایک نئی گاڑی خرید لی ہے۔
یہ واقعہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ بعض اوقات قسمت صرف ایک مستقل انتخاب پر بھی مسکرا سکتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 صحت مند بچوں کی پیدائش
پشاور میں قائم لیڈی ریڈنگ اسپتال میں خاتون نے پانچ صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی رہائشی خاتون نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پانچ صحت مند بچوں کا جنم دیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق پانچ بچوں میں سے تین لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے ہاں سی سیکشن کی مدد سے بچوں کی پیدائش ہوئی، زچہ اور تمام بچے صحت یاب اور وارڈ میں ہیں۔