Daily Ausaf:
2025-04-26@01:50:26 GMT

ڈے لائٹ سیونگ، گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کردی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT

امریکہ(نیوز ڈیسک) امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی امریکیوں کو ایک گھنٹہ پہلے ہی نیند سے بیدار ہونا پڑا ہے۔اتوار کو جب بعض امریکی صبح سات بجے سو کر اٹھے تو گھڑیوں میں سات نہیں بلکہ آٹھ بج رہے تھے۔ کیوں کہ امریکہ کی کئی ریاستوں میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے سرکاری طور پر گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھںٹہ آگے ہو چکی تھیں۔

ہر سال مارچ کے آغاز میں امریکا کی کئی ریاستوں میں گھڑی کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے اور نومبر میں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جاتی ہیں۔مارچ میں گھڑی کی سوئیاں آگے کرنا موسمِ گرما کی آمد کا پیغام ہوتا ہے جس کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہوتا ہے۔اسی طرح نومبر میں گھڑی کی سوئیاں پیچھے کرنا موسمِ سرما کی آمد کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔امریکی ریاست ہوائی اور ایریزونا کے بیشتر علاقوں کے سوا امریکہ بھر میں ہر سال دو مرتبہ گھڑیوں کی سوئیوں کی یہ مشق ہوتی ہے۔ البتہ امریکا کے زیرِ انتظام علاقوں پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈ میں گھڑی ہر سال ایک ہی وقت کے مطابق چلتی ہے۔

ڈے لائٹ سیونگ پاکستان میں ناکام
ڈے لائٹ سیونگ کے لیے گھڑیوں کو آگے پیچھے صرف امریکہ میں ہی نہیں کیا جاتا بلکہ یورپ، کینیڈا کے بیشتر علاقوں سمیت آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں بھی یہ عمل کیا جاتا ہے۔ البتہ روس اور ایشیا میں ایسا نہیں کیا جاتا۔پاکستان میں بھی دو دہائی قبل سال 2002 میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے ڈے لائٹ سیونگ کو اپنایا گیا تھا لیکن وہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا۔

ڈے لائٹ سیونگ ہے کیا؟
سن 1890 کی دہائی میں نیوزی لینڈ کے ماہرِ فلکیات جارج ورنن ہڈسن نے موسمِ گرما و سرما کے آغاز پر سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے گھڑیوں کو آگے پیچھے کرنے کا تصور پیش کیا تھا۔سن1900 کے اوائل میں برطانوی ماہرِ تعمیرات ولیم ویلیٹ نے بھی اسی طرح کی تجویز پیش کی تھی۔ تاہم دونوں ماہرین کے اس خیال کو پذیرائی نہ مل سکی۔ تاہم جرمنی نے پہلی جنگِ عظیم کے دوران ڈے لائٹ سیونگ کے تصور کو اپنایا تھا جس کے بعد امریکا سمیت کئی دیگرممالک میں بھی یہ رائج ہونا شروع ہوا۔دوسری جنگِ عظیم کے دوران امریکا نے ایک مرتبہ پھر ڈے لائٹ سیونگ پر عمل کیا اور اس مرتبہ اسے ملک بھر میں “جنگ کا وقت” قرار دیا گیا۔

امریکیوں کی اکثریت ڈے لائٹ سیونگ کے خلاف

بیشتر امریکی کہتے ہیں کہ وہ سارا سال ایک ہی وقت میں اپنے شب و روز گزارنا پسند کرتے ہیں۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک سروے کے مطابق صرف 25 فی صد امریکی دن اور رات کا وقت گھٹانے کو پسند کرتے ہیں جب کہ 43 فی صد کہتے ہیں کہ وہ سارا سال ایک ہی وقت پسند کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 32 فی صد امریکی چاہتے ہیں کہ پورے سال وہی وقت رہے جو موسمِ گرما میں ہوتا ہے یعنی ڈے لائٹ سیونگ ٹائم۔

جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانیکا امکان

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ڈے لائٹ سیونگ کی سوئیاں ا ایک گھنٹہ میں گھڑی سے زیادہ ہوتا ہے ہی وقت

پڑھیں:

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں کامیابی کے بعد علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں

آسٹریلین جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے والی پشاور کی علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں۔ 

پشاور ایئرپورٹ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑی ماہ نور علی، مہوش علی اور سحرش علی نے آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی مقابلے میں نہ صرف پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ دو طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میڈلز جیتنے والی کھلاڑیوں نے کہا کہ آسٹریلین اوپن ایک مشکل اور سخت مقابلہ تھا، لیکن انہوں نے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ اس میں کامیابی حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ ملک کے لیے مزید فتوحات حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

اسکواش کے حلقوں میں اس شاندار کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے جبکہ کھیلوں سے وابستہ افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کریں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش میں کامیابی کے بعد علی سسٹرز وطن واپس پہنچ گئیں
  • حکومت کا ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • گلشن نساء بلتستان کی تاریخ کی پہلی خاتون ایس پی بن گئیں
  • پنجاب و دیگر صوبوں سے آنیوالی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
  • بری خبر ،مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئیں
  • نیا پوپ کون ہوگا چارنام زیر غور، کیتھولک دنیا کی نظریں ویٹیکن پرجم گئیں
  • ایک ہی بچے کی دو بار پیدائش ؟ میڈیکل کی تاریخ کے حیران کن واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں