ایشیا کپ: انتظار کی گھڑیاں ختم، ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گے۔
شائقین کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں اور یہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔
یہ 6 ماہ کے دوران دوسرا موقع ہے کہ دونوں حریف ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ اس سے قبل دونوں کا آمنا سامنا چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، پاک بھارت مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے اہم ہدایات جاری کردیں
پاکستانی ٹیم نے میچ سے قبل پریکٹس کرنے کے بجائے آرام کو ترجیح دی جب کہ بھارتی کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دونوں ٹیمیں حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے شاندار فارم میں ہیں۔
بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ پاکستان چند روز قبل افغانستان اور یو اے ای کو ہرا کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔
ایشیا کپ کے اعزاز کی دوڑ میں بھارت اب تک 8 مرتبہ فاتح بن چکا ہے جبکہ پاکستان صرف 2 بار ٹورنامنٹ جیت سکا ہے۔
ایشیا کپ میں اب تک کھیلے گئے 19 میچوں میں بھارت 10 بار کامیاب ہوا، پاکستان نے 6 میچ جیتے جبکہ دیگر مقابلے بے نتیجہ رہے۔ پاکستان نے بھارت کو ایشیا کپ میں آخری مرتبہ 2022 میں شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ، کیا بھارتی کرکٹ بورڈ بائیکاٹ کرگیا؟
اس سے قبل پاکستانی بیٹر صائم ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قومی ٹیم کی توجہ صرف روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ پر نہیں بلکہ پورے ایشیا کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔
پری میچ پریس کانفرنس میں صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ہر ٹیم کے خلاف بے خوف اور مثبت کرکٹ کھیلنا ہے، ہماری توجہ ایک میچ پر نہیں، بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے پر ہے، یہی اس وقت سب سے زیادہ اہم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Asia Cup PAK INDIA MATCH ایشیا کپ پاک بھارت میچ کرکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاک بھارت میچ کرکٹ ایشیا کپ میں پاک بھارت
پڑھیں:
سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے پاکستان کا نقصان ہوگا‘ بیرسٹر گوہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-19
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہمارے زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں، عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظر رکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی، اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔بیرسٹر گوہر نے پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت تھی، ان مقدمات میں الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نااہل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج 3 بجے پاکستان تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا ہاؤس میں پارلیمانی اجلاس ہے جس میں امن و امان، افغانستان اور سیلاب کی صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو بریفنگ دیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت سے استدعا کی کل سماعت کرلی جائے، عدلیہ سے امید وابستہ ہے، عدلیہ کو کہتے ہیں کہ ریلیف اور انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی بھی جج کو عدالتی امور سے روکا نہیں جاسکتا، عوام کا پہلے عدلیہ سے کافی اعتماد اٹھ چکا ہے، سپریم کورٹ اس معاملے میں ایکشن لے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کریمنل کیسز جلد سنے جائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام مایوسی کے عالم میں ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ ہمارے زیر التوا مقدمات پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ ماتحت عدالتوں پر نظررکھتی تو ہمارے 3 لوگوں کو 100 سال کی سزا نہ ہوتی، اب سزاؤں کا اتوار بازار ختم ہونا چاہیے، نفرتوں سے حکومت کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا۔