لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ آپ امام مہدی (عج) کے علم بلند کرنیکا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور شہید برزگوار سید حسن نصراللہ، سید شہداء مقاومت اور شہید قائدین اور مجاہدین شہداء کے راستے پر چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے پیجر دھماکوں میں ہونیوالے شہدا کی برسی کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا ہے کہ اسرائیل کا زوال یقینی ہے۔ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کل (بدھ) کے روز ان واقعات میں زخمی ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے زخموں کو ٹھیک کر رہے ہیں اور ان پر غالب آئیں گے اور آپ اس امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں، آپ بصارت سے بالاتر بصیرت کے ساتھ اپنا راستہ طے کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن جنگ میں آپ کے کردار کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن آپ اب بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اپنے راستے پر گامزن رہیں کیونکہ جو کام آپ اپنی معذوری کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اس کی قدر بہت زیادہ ہے، آپ مزاحمت کی سب سے بڑی علامت ہیں اور جان لیں کہ اسرائیل کا زوال یقینی ہے، کیونکہ یہ ایک جارح، مجرم اور قابض رجیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ زخمی، بصیرت کے علمبردار، امید کی کنجی، ابدی زندگی سے عشق کی علامت اور نور حیات، ہدایت کے مربی ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے زخمیوں سے خطاب میں مزید تین اہم نکات بیان کیے:

اول: آپ کے زخم مندمل ہو جائیں گے اور آپ ان پر قابو پا لیں گے، آپ حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے پیروکار ہیں، آپ کو ایک امتحان اور آزمائش کا سامنا تھا اور آپ اس میں کامیاب ہوئے اور آپ اس شریف آیت کا مصداق ہیں جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اور تلاش میں کمزوری نہ کرو، اگر تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو انہیں بھی تکلیف پہنچتی ہے جیسا کہ تمہیں تکلیف پہنچتی ہے اور تم اللہ سے وہ امید رکھتے ہو جو وہ نہیں رکھتے۔

دوم: آپ اٹھ رہے ہیں اور مستقبل کے لیے پر امید ہیں اور میں نے سنا اور دیکھا کہ آپ کیسے بات کرتے ہیں اور زندگی کی امید دیتے ہیں اور کیسے آپ کے آگے کا راستہ روشن ہے اور آپ امیرالمومنین علی علیہ السلام کے اس قول کا مصداق ہیں کہ میرے پاس آگاہی اور بصیرت ہے، نہ تو میں نے حقیقت کو اپنے اوپر پر مشتبہ پایا ہے اور نہ ہی کسی اور نے اسے میرے لئے مشتبہ بنایا ہے۔

سوم: استقامت اور تسلسل، یہ سب سے اہم چیز ہے، دشمن چاہتا تھا کہ آپ کی طاقت کو ختم کر دے اور آپ کو جنگ سے باہر کر دے، لیکن اب آپ زیادہ طاقت کے ساتھ وارد ہو چکے ہیں۔ آپ میں سے کچھ یونیورسٹی کی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں، کچھ کام شروع کرنا چاہتے ہیں، کچھ سماجی سرگرمیوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اور کچھ میڈیا کے معاملات چلانا چاہتے ہیں۔ آپ اپنے اردگرد موجود بھائیوں اور بہنوں کی مدد سے اب نئی ایجادات اور اختراعات انجام دے رہے ہیں۔

لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں، آپ اپنے راستے پر چلتے رہیں اور یہ نہ سمجھیں کہ جو کام آپ کر رہے ہیں وہ چھوٹا ہے، بلکہ جو کام آپ زخمی ہونے کے باوجود کر رہے ہیں، اس کی بہت زیادہ قیمت ہے، کیونکہ روح، نور، بخشش، جہاد، ترقی اور آگے بڑھنے کی حرکت آپ کے کام میں موجود ہے، آپ مکمل ترین پیغام، یعنی اسلام کا پیغام، محمد اور آل محمد (ص) کی اتباع، ولایت، امام خمینی (رح) اور ہمارے رہنما و امام سید علی خامنہ ای (دام ظلہ) کی پیروی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ امام مہدی (عج) کے علم بلند کرنیکا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور شہید برزگوار سید حسن نصراللہ، سید شہداء مقاومت اور شہید قائدین اور مجاہدین شہداء کے راستے پر چل رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل حزب اللہ نے زور دے کر کہا کہ میں ان حادثات کے زخمیوں اور تمام زخمیوں کو جو اس عظیم راستے پر چلے، سلام پیش کرتا ہوں، فتح آپ کا مقدر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 17 اور 18 ستمبر کو ہزاروں پیجرز اور سینکڑوں واکی ٹاکی جو حزب اللہ لبنان کے مجاہدین کے پاس تھے، لبنان کے مختلف علاقوں اور حتیٰ کہ شام کے کچھ علاقوں میں ایک ساتھ دھماکے سے اڑا دیے گئے۔ ان دھماکوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ صہیونی رجیم کی طرف سے منصوبہ بند اور پیچیدہ کارروائی کا نتیجہ تھے، جس میں درجنوں مجاہدین شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے، ان شہداء اور زخمیوں میں کچھ غیر عسکری افراد بھی شامل تھے۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حزب اللہ لبنان کے کے سیکرٹری جنرل رہے ہیں اور کر رہے ہیں چاہتے ہیں کہا کہ آپ اور شہید راستے پر اور آپ

پڑھیں:

پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں دونوں ممالک کے سربراہان اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خادم حرمین الشریفین کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک مخلص دوست اور بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور حالیہ دفاعی معاہدہ اس دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی نشانی ہے۔ اسپیکر نے زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے، جو ان شاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اعتماد اور بھائی چارے کی نئی بنیاد رکھی ہے، جو دونوں ممالک کی عوام کے مستقبل کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بھی ایک تاریخی اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دفاعی معاہدے پر فخر کرتی ہے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ملک ہر قیمت پر امت مسلمہ کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔

اپنے بیان کے اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کریں گے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • پیجر حادثوں کے زخمی امید کی کلید، سچے عاشق، بصیرت کے چراغ، نور حیات، ہدایت کے مربی ہیں، شیخ نعیم قاسم
  • پاکستان کی معیشت بحالی کے راستے پر گامزن ہے، وزیرخزانہ
  • امید ہے ایک دن صیہونی حکمران سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، انسپکٹر اقوام متحدہ
  • پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • اسرائیل ختم ہو جائیگا، شیخ نعیم قاسم
  • سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • اساتذہ کو روشنی کے نگہبان بنا کر مؤثر تدریس کی حیات نو
  • جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار