امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ہاتھ میں 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
بالی ووڈ انڈسٹری میں بچن خاندان اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے منفرد طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہے۔
امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن اکثر دو دو گھڑیاں پہنے نظر آتے ہیں جس سے مداحوں میں تجسس پیدا ہوتا ہے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں اس روایت کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ روایت ان کی والدہ جیا بچن سے شروع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ جب میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ گیا تو والدہ یورپ اور بھارت کا ٹائم زون مختلف ہونے کی وجہ سے 2 گھڑیاں پہنتی تھیں تاکہ وہ مجھ سے صحیح وقت پر بات چیت کر سکیں۔
امیتابھ بچن نے بھی ایک پرانے انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ کبھی کبھار تفریحاً تین گھڑیاں بھی پہنتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کیا دو روز میں دریا کا بہاؤ معمول پر آجائے گا، پی ڈی ایم اے کا اندازہ،
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دریاؤں کے بہاؤ کے معمول پر آنے کی توقع ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال مجموعی طور پر غیر متوقع بارشیں ہوئیں اور ستمبر کے آخر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق شجاع آباد اور جلال پور پیروالا میں دو بند ٹوٹنے کے باعث موٹروے کو بند کرکے مرمتی کام جاری ہے، جبکہ گوجرانوالا اور گجرات میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں بڑی تعداد میں لوگ دریا کے کنارے موجود ہیں، وہاں 17 ہزار خاندانوں کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کیا گیا ہے۔ متاثرین کو راشن کے ساتھ ان کے مویشیوں کے لیے چارے کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کیمپوں میں سب سے زیادہ جلدی امراض کی شکایات سامنے آئی ہیں، تاہم روزانہ ہزاروں مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب مکمل طور پر متحرک ہے، وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم فیلڈ میں موجود ہیں۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ 30 روز میں کیا جائے گا۔