آفتاب احمد شیرپاؤ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوج مخالف بیان پر شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد شیرپاؤ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے فوج مخالف نفرت انگیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوج کے خلاف حالیہ بیان جذبات اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملکی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہیں،
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان کی وضاحت بھی درست نہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دانشمندی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔