سینٹ کام کا دائرہ کار مصر، ایران، سعودی عرب، قطر، امارات، افغانستان اور پاکستان سمیت اہم ممالک پر محیط ہے۔ امریکی فوجی کمانڈ اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال جیسے اسٹریٹیجک راستوں کی نگرانی کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے A-10 تھنڈر بولٹ طیارے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء کی فضائی نگرانی پر مامور کر دیئے گئے۔ امریکی سینٹ کام خطے میں 21 ممالک کی سکیورٹی اور فوجی کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔ سینٹ کام کا دائرہ کار مصر، ایران، سعودی عرب، قطر، امارات، افغانستان اور پاکستان سمیت اہم ممالک پر محیط ہے۔ امریکی فوجی کمانڈ اسٹریٹ آف ہرمز، بحیرہ احمر اور سوئز کینال جیسے اسٹریٹیجک راستوں کی نگرانی کرتی ہے۔ امریکی طیارے A-10 تھنڈر بولٹ سینٹ کام کے اہم دفاعی مشنز کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا صدر دفتر امریکی شہر فلوریڈا میں ہے، جبکہ سینٹ کام کا فارورڈ بیس قطر میں واقع ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سینٹ کام

پڑھیں:

جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

— فائل فوٹو

وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔

اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری،  سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔

خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔

ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔ 

انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کیخلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ، غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • ’اب خود کو انسان سمجھنے لگا ہوں‘، تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے خود سے متعلق ایسا کیوں کہا؟
  • مشرق وسطی میں اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے ،شہباز شریف
  • مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کا یمن پر گہرا اثر، ہینز گرنڈبرگ
  • وینزویلا میں امریکی فضائی حملے میں تین دہشت گرد ہلاک، صدر ٹرمپ
  • عرب جذبے کے انتظار میں
  • اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم مشرق وسطیٰ اور عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہیں، ترک صدر
  • 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے