سکردو، شوت پل کے قریب کار کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تھوار ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری طرف جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق کھرمنگ اور گلتری سے بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو اور روندو کے درمیان جے ایس آر روڈ پر شوت پل کے قریب ایک کار کھائی میں جا گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شوت پل کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اور دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تھوار ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری طرف جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق کھرمنگ اور گلتری سے بتایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔