مفتاح اسماعیل—فائل فوٹو

عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جو 244 ارب روپے آپ نے چوری کیے وہ توعوام کو واپس کریں۔ تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا لیکن بہتری اور ترقی نہیں دیکھی۔

راولپنڈی میں عوام پاکستان پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے تعلیم، معیشت، صحت، روزگار کی جنگ جیتنا بھی ضروری ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جہالت، بے روزگاری اور معیشت کےلیے جہاد کرنا ہو گا تبھی پاکستان آگے بڑھے گا، کیا 78 سال میں ہم نے عوام کو بھوک، غربت، بے روزگاری سے آزادی دی؟

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سال میں ملک کی تینوں بڑی جماعتوں نے ملک پر حکومت کی، ہم نے تینوں بڑی پارٹیوں کو دیکھ لیا لیکن بہتری اور ترقی نہیں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیے دو لاکھ روپے نقد جمع کرانے پر 30 فیصد ٹیکس لگانا غلطی ہے، مفتاح اسماعیل

عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پی پی کے پاس 2 صوبے، ن لیگ کے پاس بڑا صوبہ اور پی ٹی آئی کے پاس 1 صوبہ ہے، جن لوگوں کو نالے صاف کرنے نہیں آتے انہیں حکومت کرنا کیا آتی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی لوگ ووٹ کو عزت دیتے ہیں، کبھی نہیں دیتے، دنیا میں سب سے زیادہ اسکولوں سے باہر بچے صرف پاکستان میں ہیں، 1990ء سے پاکستان بنگلا دیش اور بھارت کے مقابلے میں پیچھے جا رہا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ خطِ غربت سے نیچے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ چینی چور ہیں، یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ مہنگی کرنے والے ہیں، لوگ کہتے ہیں ہم 140 روپے کی چینی نہیں خرید سکتے تھے 200 روپے کلو کی کس طرح خریدیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے کی اور یہاں 45 روپے کی کیوں ہے؟ زیور بیچ کر بل بھرنا، بچوں کی اسکول کی فیس نہ بھر پانا، یہ بے رحمی کی انتہا نہیں؟ پاکستان میں راج قانون اور آئین کا ہونا چاہیے، کسی فرد کا نہیں ہونا چاہیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مفتاح اسماعیل کہنا ہے کہ تینوں بڑی نے کہا

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

شہریوں نے پیٹرول کی قیمت نہ بڑھنے کو باعث اطمینان قرار دیا جبکہ ڈرائیورز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ ایک شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھنا خوش آئند ہے، لیکن مہنگائی کے موجودہ حالات میں حکومت کو ڈیزل کو بھی سستا کرنا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

ٹرالر ڈرائیورز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد نے کہا کہ معمولی اضافے سے بھی ایندھن کی لاگت میں بڑا بوجھ پڑتا ہے، جس کا براہ راست اثر کرایوں اور اشیاء کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے مالی دباؤ میں کمی آ سکے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • سیلاب ،بارش اور سیاست
  • اسلامی کانفرنس ’’اب کے مار کے دیکھ‘‘
  • کراچی: سیلاب، کرپشن اور جعلی ترقی کے منصوبے
  • پی ٹی آئی کے سینئر رہنما قاضی انور کی پارٹی قیادت پر تنقید
  • اسرائیل کے حملوں کی صرف مذمت کافی نہیں اب واضح لائحہ عمل دینا ہوگا، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں
  • ٹیکس بڑھانے سے معیشت نہیں سنبھلتی تو کم کر کے دیکھ لیں