سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں، صدر مملکت کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ادارے تیار رہیں۔ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے جائیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہیں۔ صوبائی، ضلعی اوربلدیاتی ادارے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ شہری علاقوں خصوصا نشیبی اور ساحلی مقامات پر پیشگی انتظامات یقینی بنائے جائیں، ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیف مشینری اور عملہ ہمہ وقت مستعد رہے، حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا اورمقامی انتظامیہ عوامی آگاہی مہم میں متحرک کردار ادا کریں، عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنوازشریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں طبی معائنہ نوازشریف کو پٹھوں میں درد کا سامنا ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں طبی معائنہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں رواں سال کے دوسرے مکمل چاند گرہن کا آغاز مون سون سیزن میں اب تک 910افراد جاں بحق اور 1044زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے وزیراعلی گنڈا پور کا بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پشاور میں جلسے کا اعلان بند ٹوٹنے کا خطرہ، جلالپور پیر والا شہر کو خالی کرنے کا حکم دیدیاگیا وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلارکاوٹ جاری رکھنے کی ہدایت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سندھ میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر تمام صدر مملکت تیار رہیں کی ہدایت

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات

چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک۔چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس سے قبل صدرِ پاکستان نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔

یہ تاریخی میموریل شنگھائی کے فرنچ علاقے میں واقع ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ صدر مملکت نے شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے

صدر نے اس ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقام چین کی ترقی اور عالمی طاقت بننے میں کمیونسٹ پارٹی کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چائنا شنگھائی صدر مملکت

متعلقہ مضامین

  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
  • تمام صوبے و ادارے سیلاب سے نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
  • بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ ختم یا معطل نہیں کرسکتا ، کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کےلئے تیار ہیں.اسحاق ڈار
  • اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا، تمام مسلمان ممالک پالیسی مرتب کریں گے، سعید غنی
  • مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر کی ملاقات