صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
صدرِ پاکستان نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔
بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے مؤثر ہوں گی، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا۔
چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔
اکتوبر 2022 میں گوادر میں جاری منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کر لی۔
شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت شیخ رشید وکیل نے دلائل دیے کہ شیخ رشید کا نام پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ شیخ رشید کا نام انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ہے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید کو عمرے پر جانے دیں، وہ دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہوجائیں گے۔