سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے دیکھا ہے: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اڈیالا جیل کے سپرنٹنڈنٹ بانی پی ٹی آئی کو اذیت دے رہے ہیں، وہ یاد رکھیں کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، بڑے بڑے افسران کو میں نے روتے اور بعد میں پیر پکڑتے دیکھا ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے واشنگٹن ڈی سی میں والد کیلئے مہم چلا رہے ہیں، ان کے بیٹوں کی اپنی مرضی جب بھی آنا چاہیں آسکتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کوئی سیٹ جیت کر دکھائیں پھر عدم اعتماد لائیں، یہاں پیپلز پارٹی کی کوئی حیثیت نہیں، ان کو تخفے میں سیٹیں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے جو اسٹریٹجی بنائی گئی تھی بالکل ٹھیک تھی، اپوزیشن کو کوئی نشست اضافی نہیں دی گئی، علی امین نے ٹھیک انتخابات کیے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور کے پی میں احتجاج کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں، محمود اچکزئی کی سربراہی میں گرینڈ الائنس کا اجلاس جلد ہوگا، اجلاس میں حتمی لائحہ عمل طے کریں گے سب کو پتا لگ جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
فائل فوٹووزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت مکمل ہم آہنگ ہے، افغانستان سے متعلق قومی پالیسی پر مکمل اتفاق رائے ہے۔
افغان طالبان کے گمراہ کن بیان پر خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان بھارتی پراکسیوں کے ذریعے دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت اندرونی دھڑے بندی اور عدم استحکام کا شکار ہے، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر جبر افغان طالبان کا اصل چہرہ ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ طالبان چار برس بعد بھی عالمی وعدے پورے نہیں کرسکے، افغان طالبان بیرونی عناصر کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی افغان پالیسی قومی مفاد اور علاقائی امن کے لیے ہے، پاکستان سرحد پار دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانات سےحقائق نہیں بدلیں گے، اعتماد عملی اقدامات سے بحال ہوتا ہے۔