اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے درمیان سیزفائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، سیزفائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔

نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں، قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔

بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ سب کے ہیں، محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، قیام امن حکومت کی ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی، بھارت کی طرف سے فائر کئے گئے میزائل ہدف تک نہیں پہنچے، جوابی کارروائی میں بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ جنگ میں بھارت کے کسی سویلین کو نقصان ہو، ہمارا ایک میزائل بھارت کے آئل ڈپو میں لگا اور سویلین آبادی بچ گئی، فیلڈمارشل کو جنگ میں کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی، بھارت نے 4 گنا زیادہ نقصان برداشت کیا، ہم جنگ میں جیت کے بعد یوم آزادی 4 گنا زیادہ منا رہے ہیں۔

سابق ایئر چیف سہیل امان نے بھارت کیخلاف جنگ کے بعد ایئر فورس کے جوانوں کی دلچسپ شکایت بتا دی 

وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جن علاقوں میں دہشت گردی زیادہ ہے وہاں علما سے بات چیت کرنا ضروری ہے، مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران اوراسرائیل کے درمیان سیز فائرمیں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علما کرام نے پورے پاکستان میں اپنا فرض بہترین انداز میں نبھایا، علماء کرام دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار زیادہ سے زیادہ ادا کریں، سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما ہیں۔

وٹامن ڈرپس سے جوان اور گورا ہونے کا جنون کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ مشی خان کا بیان وائرل

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نفرت، فرقہ واریت یا دشمن کے ایجنڈے کا شکار نہیں ہونا، ہم سب کو متحد رہنا ہے۔

اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری کیلئے پاکستان نے عظیم کردار پیش کیا، اللہ نے ہمیں آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی عطا کی، بھارت جیسے جھوٹے اور مکار ملک نے ہم پر الزام لگایا اور جارحیت کو مسلط کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، یہ ملک کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا، عروج اللہ دیتا ہے، ہمارے دوست ملک ایران نے اسرائیل کو بھرپورجواب دیا، ایران اوراسرائیل جنگ میں پاکستان کا کردار بھی بہت روشن ہے، اللہ نے ہمیں عظیم کامیابیوں سے ہمکنار کیا ہے۔

گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکل کا بھی فٹنس ٹیسٹ کروانا ہوگا، ابھی سے تیاری کر لیں

مولانا عبدالخبیر آزاد کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سب مراحل امن اورعافیت کے ساتھ چل رہے ہیں، دشمن بہت عیار ہے، اپنے مسلک کو چھوڑو مت اور کسی کے مسلک کو چھیڑو مت۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

ایران سیز فائرکے پیچھے وردی ہے ،محسن نقوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حکومت اور فوج نے اس عمل میں اہم کردار ادا کیا، جو علاقائی امن اور استحکام کے لئے انتہائی اہم ہے۔یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے مطابق، پاکستانی قیادت کی کوششوں نے اس عمل کو کامیابی سے انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس پریس کانفرنس میں دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایران، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا انکشاف
  • بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیرداخلہ
  • بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، محسن نقوی
  • بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ
  • ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: محسن نقوی
  • ایران ، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے: وزیر داخلہ محسن نقوی
  • ایران سیز فائرکے پیچھے وردی ہے ،محسن نقوی