ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

 وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام علما کرام کی آمد پر شکر گزار ہوں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  

  قیام امن میں علما کرام نے ہمیشہ اہم کردارادا کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکر چلتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ سب کے ہیں، محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ جنگ میں بھارت کے کسی سویلین کو نقصان ہو، ہمارا ایک میزائل بھارت کے آئل ڈپو میں لگا اور سویلین آبادی بچ گئی۔

اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا

  فیلڈمارشل کو جنگ میں کسی قسم کی پریشانی نہیں تھی،  اللہ کی نصرت سے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوئی، ہم جنگ میں جیت کے بعد یوم آزادی 4 گنا زیادہ منا رہے ہیں۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جن علاقوں میں دہشت گردی زیادہ ہے وہاں علما سے بات چیت کرنا ضروری ہے، مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران اوراسرائیل کے درمیان سیز فائرمیں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، ایران، اسرائیل جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

باجوڑ: صادق آباد پھاٹک میلہ کے قریب دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق

 وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ علما کرام نے پورے پاکستان میں اپنا فرض بہترین انداز میں نبھایا، علماء کرام دہشت گردی کے خاتمے میں اپنا کردار زیادہ سے زیادہ ادا کریں۔

 طلال چودھری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف نبردآزما ہیں، ہمیں کسی نفرت، فرقہ واریت یا دشمن کے ایجنڈے کا شکار نہیں ہونا، ہم سب کو متحد رہنا ہے۔

 اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی، رواداری کیلئے پاکستان نے عظیم کردار پیش کیا۔

معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

  اللہ نے ہمیں آپریشن بنیان المرصوص میں کامیابی عطا کی، بھارت جیسے جھوٹے اور مکار ملک نے ہم پر الزام لگایا اور جارحیت کو مسلط کیا۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت اور افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، یہ ملک کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا۔

  عروج اللہ دیتا ہے، ہمارے دوست ملک ایران نے اسرائیل کو بھرپورجواب دیا، ایران اوراسرائیل جنگ میں پاکستان کا کردار بھی بہت روشن ہے۔

شاہدرہ : فائرنگ سے کم سن بچی سمیت6افرادزخمی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کی اے سی سی صدر کو ہٹانے کی دھمکی

ایشین کرکٹ کونسل  کو ایک غیر معمولی قیادت کے بحران کا سامنا ہے کیونکہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) مبینہ طور پر اے سی سی کے صدر محسن نقوی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس سے براعظمی کرکٹ باڈی کے اندر گہرے سیاسی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ شدید اختلاف دبئی میں اپنی چیمپئن شپ کی فتح کے بعد بھارت کی جانب سے محسن نقوی سے ایشیا کپ ٹرافی قبول کرنے سے انکار سے پیدا ہوا ہے۔ بھارتی ٹیم نے ٹرافی اے سی سی ہیڈکوارٹر میں ہی چھوڑ دی، یہ ایک ایسا عمل ہے جو اب کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑا سفارتی واقعہ بن چکا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ کونسل اب مخالف دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ بنگلہ دیش بظاہر پاکستان کے ساتھ ہے، جبکہ سری لنکا بھارت کے مؤقف کی حمایت کر رہا ہے۔ افغانستان کی وفاداری غیر واضح ہے، اور ملک مبینہ طور پر دونوں کیمپوں کے درمیان اپنی حمایت تبدیل کر رہا ہے۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب بھارتی میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ محسن نقوی نے اس معاملے پر بی سی سی آئی سے معافی مانگ لی ہے۔ نقوی، جو پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہیں، نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں "من گھڑت بکواس" اور "سستا پروپیگنڈا" قرار دیا۔ ایک دو ٹوک بیان میں، پی سی بی چیف نے الزامات کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے اعلان کیا، "میں نے کچھ غلط نہیں کیا۔ میں نے نہ معافی مانگی ہے اور نہ ہی مانگوں گا۔ اگر بھارت کو واقعی ٹرافی چاہیے، تو ان کا کپتان براہ راست میرے دفتر سے آ کر لے سکتا ہے۔" بی سی سی آئی، محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور پاکستانی حکومت میں ایک سینئر وزیر کے دوہرے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے، مفادات کے ٹکراؤ کی بنیاد پر انہیں ہٹانے کے لیے اپنا کیس بنا رہا ہے۔ تاہم  نقوی کو ہٹانے کی راہ میں ایک بڑی آئینی رکاوٹ حائل ہے۔ اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ اے سی سی کے آئین میں فی الحال اپنے صدر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شروع کرنے کے لیے کوئی باقاعدہ، دستاویزی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔ جو تقریب کرکٹ کی عمدگی کا جشن منانے کے لیے تھی، وہ اب علاقائی کشیدگی کا مرکز بن گئی ہے۔ ایشیا کپ کی ٹرافی اب بھی لاوارث ہے اور رکن ممالک تقسیم ہیں، جس کی وجہ 

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • ایران اچانک حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، سابق صیہونی وزیر جنگ
  • ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کی اے سی سی صدر کو ہٹانے کی دھمکی
  • مثبت اور تعمیری صحافت پاکستان اور ایران کو مزید قریب لا سکتی ہے، مہران مواحد فر
  • آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی پمزاسپتال پہنچ گئے، آزادکشمیرمیں زخمی ہونےوالےپولیس اہلکاروں کی عیادت
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • ’’ آزاد کشمیر میں انصاف کی بنیاد پر معاملات حل کیے جائیں‘‘ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ
  • آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر لیاقت بلوچ کا محسن نقوی سے رابطہ