اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہیں۔
لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر کی پاکستان آمد پر لاہور میں خیرمقدم کرنا خوشگوار تجربہ تھا، ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتری کی اعلی ترین سطح تک لیکر جانا چاہتے ہیں، جنگ کے دوران ہماری دعائیں اور ہمدریاں ایران کے ساتھ تھیں، اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہیں، ایران کے رہبر اعلی کی شخصیت متاثر کن ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بہتری آرہی ہے، بد قسمتی سے سابقہ دور میں ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں تھے، اب اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کے دورے نے باہمی شراکت داری کو مزید فروغ دیا ہے، ایرانی عوام اور حکومت کی ہمدردی و یکجہتی دیرینہ رشتے کی عکاس ہے، پنجاب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے کام کر رہے ہیں، سیلاب کی وجہ سے بہت نقصان ہوا، بروقت اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانوں کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، نواز شریف ہمیں ایران کے لیے دعا کرنے کا کہتے رہے، تعلیم حاصل کرنے کے دوران خصوصی طور پر فارسی کا سبجیکٹ پڑھا تھا۔ایرانی سفیرکا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات متاثرکن ہیں، ایرانی حکومت اور عوام بھرپور حمایت پر پاکستانی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں۔ایرانی سفیرکا مزید کہنا تھا کہ 9 نومبرکو ایران میں اقبال ڈے منایا جائیگا، ایران کے میوزیکل بینڈ پاکستان کا دورہ بھی کریں گے، ہماری درخواست ہے کہ فارسی زبان کو پنجاب کی جامعات میں مزید فروغ دیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 5 ٹرک پہنچادیئے گئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے اماراتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات پنجاب میں سیلاب متاثرین کیلئے بحالی کا آغاز، 12ستمبر سے جامع سروے ہوگا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کی ملاقات، اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقعوں... امریکی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے نواز شریف ایران کے دیتے ہیں کے ساتھ لگا کر
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کرتے ہوئے پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایران کی مختلف سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔
واضح رہے امریکا نے چند روز قبل بھی ایرانی تیل اسمگلنگ میں ملوث شپنگ نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ایرانی تیل کو عراقی تیل کے طور پر ظاہر کر کے عالمی منڈی میں فروخت کرتا تھا۔امریکی وزیر خزانہ نے واضح کیا تھا کہ ایرانی تیل پر مبنی آمدنی کے ذرائع ختم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور ایران کی جانب سے امریکی پابندیوں سے بچنے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی جائیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ عمران خان کا ٹوئٹر اکاونٹ بھارت سے آپریٹ ہو رہا ہے، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دعوی ایمان مزاری نے جسٹس ثمن رفعت کو ہٹانے پر جسٹس ڈوگر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا جس کے ہاتھ میں موبائل ہے اس کے پاس اسرائیل کا ایک ٹکڑا ہے،نیتن یاہو قازقستان نے جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد کر دی سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیوائوں کو تاحیات سکیورٹی دینے کا حکم واپس لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم