City 42:
2025-09-19@19:38:04 GMT

عام تعطیل کا اعلان، اہم ادارے بند ہونگے

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

قیصرکھوکھر:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جبکہ 14 اگست یوم آزادی بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔ 

تفصیلات کےمطابق ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کیساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 سیزیز جیتنے کے بعد بیان

جشن آزادی 14 اگست بروز  جمعرات عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ویلفیئر ونگ نے نوٹیفیکیشن تمام محکموں میں تقسیم کر دیا، چودہ اگست کو تمام دفاتر سو ل سیکرٹریٹ ادارے بند ہونگے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

—فائل فوٹو

لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی: جعلی دستاویز پر بیرون ملک سفر کرنے والا مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان کے پاسپورٹ پر بیلجیئم کے جعلی ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان نے ویزے 2 ایجنٹوں سے حاصل کیے تھے جس کے لیے انہوں نے 80 لاکھ روپے دیے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایڈز کو 2026 کے اختتام تک بند کرنیکی تجویز
  • میرواعظ کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی سمیت اتحاد المسلمین پر پابندی برقرار
  • دارالحکومت میں 12 قسم  کی سرگرمیوں پر پابندی، دفعہ 144 میں دو ماہ کی توسیع
  • سرگودھا : الیکٹرک بس سروس کا آغاز، مریم نواز کا عوام کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان
  • معرکہ حق میں امریکی صدر کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
  • جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانیوالے 2 افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
  • اسپین میں یوکرین کی حمایت جائز فلسطین کی ممنوع قرار،اسکولوں سے پرچم ہٹانے کا حکم
  • طالبان نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلیے انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی، سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے