شاہ محمود قریشی نے بانی پی ٹی آئی بارے بڑی بات کہہ دی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مزاحمت اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے جس کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، ہماری بات کا جواب نہ آئے تو پھر احتجاج کا آپشن ہی بچتا ہے۔ دو سال بعد کوٹ لکھپت جیل کے اسیروں کی متفقہ رائے ہے کہ مذاکرات ہونے چاہیں.
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمت اور مذاکرات دونوں عمل ساتھ ساتھ جاری رہیں گے، تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دو سال بعد جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کی متفقہ رائے ہے کہ مذاکرات کی راہ اپنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری بات کا جواب نہ دیا گیا تو پھر ہمارے پاس احتجاج کا آپشن ہی باقی رہ جاتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ہمیشہ چاہتے تھے کہ مذاکرات مقتدر حلقوں کے ساتھ ہوں لیکن اگر ان کا مؤقف یہ ہے کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے، تو پھر ہمیں سیاستدانوں سے ہی بات کرنی ہو گی۔ کس حکومتی شخصیت سے بات چیت کی جائے گی؟ اس کا نام وقت آنے پر بتاؤں گا۔
سینئر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ رہنمائی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ہماری رسائی ضروری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھی ہم سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ قانونی و سیاسی مشاورت ممکن ہو سکے۔
مزیدپڑھیں:خواجہ سراؤں کے ساتھ بیٹھنے پر باپ نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی بانی پی ٹی پی ٹی آئی کا کہنا
پڑھیں:
پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملےکی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
اقبال سنگھیڑا کو ایک معروف یوٹیوبر کے ساتھ والی بیرک میں رکھا گیا تھا، اجمل جامی کا دعویٰ
مزید :