ہم کیا کریں دھاوا بولیں، بغاوت کریں؟ عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ جب تک ملاقات کا وقت ہے ہم یہاں جیل کے باہر بیٹھے ہیں، ہم کیا کریں یہاں دھاوا بولیں، بغاوت کریں؟
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے یہ بات کہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہمارا بجٹ آئینی بحران سے بچنے کے لیے تھا، جو سازش تھی وہ ناکام ہو گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) معاشی ٹیم سے ملنا چاہتے ہیں اسی لیے ہم ان سے ملنے جیل آئے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں پہلے بھی یہیں سے گرفتار کیا گیا تھا، ہم اتر پردیش نہیں پنجاب پاکستان میں کھڑے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری رسائی روکی ہوئی ہے، ریاست یہ کھڑی ہے، ان کو خام خیالی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
پڑھیں:
اجتماع عام استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان ہے، کاشف سعید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-05-6
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کا بدل دو نظام اجتماع عام پاکستان پر مسلط استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان ہوگا۔ ملک و ملت کی تقدیر بدلنے کیلئے لاکھوں پاکستانی مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔مینار پاکستان بدل دو نظام کو اجتماع عام حافظ نعیم الرحمان کی جرات مند اور ویڑنری قیادت میں پاکستان کو مضبوط محفوظ اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید نے اجتماع عام مینار پاکستان لاہور کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص کے تحت میرپورخاص ،جھڈو ،ڈگری ،ٹنڈوجان محمد سمیت مختلف تحصیلوں کے امراء و ذمہ داران اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی سندھ افضال صدیق آرائیں ،ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی سندھ سہیل احمد شارق ،امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حافظ سلمان خالد سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔