ایران کے سپریم لیڈر کا جنگ میں فتح کا اعلان، ایرانی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز

تہران (سب نیوز)سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کر دیا۔ ایرانی قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست پاش پاش ہو گئی، امریکا کو جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حالیہ جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست (اسرائیل)کا وجود جنگ میں بکھر کر رہ گیا ہے، جبکہ امریکہ کو اس جنگ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
سپریم لیڈر نے ایک سرکاری خطاب میں کہا کہ ایران کی مسلح افواج، عوام اور مزاحمتی محاذ نے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو جنگ میں شمولیت سے پہلے ہی یہ احساس ہو چکا تھا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرے تو اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ تاہم، باوجود مداخلت کے، امریکہ نہ صرف اپنے اہداف میں ناکام رہا بلکہ اس کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس تاریخی موقع پر ایرانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح ان کی قربانیوں، صبر اور استقامت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مشرقِ وسطی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں ظلم کے خلاف مزاحمت کامیابی کی علامت بن چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد، اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد ،فنانس بل 26-2025کی شق وار منظوری جاری خیبر پختونخوا حکومت میں نئے وزرا شامل کیے جارہے ہیں، بیرسٹر سیف جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل بانی پی ٹی آئی کی فیملی تسلی رکھیں، انہیں کوئی مائنس نہیں کرسکتا، بیرسٹر گوہر اسلام آباد میں گاڑی پر کھمبا گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایرانی قوم کو فتح کا اعلان سپریم لیڈر کہا کہ

پڑھیں:

پاک افغان کشیدگی: ایران نے ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی

 

تہران: (نیوزڈیسک) ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ایران مصالحت کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فون پر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے پاکستان اورافغان طالبان کےدرمیان ثالثی ومصالحت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے قدیم اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، ایران کی جانب سے افغانستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے زور دیا کہ دونوں ممالک کوبات چیت جاری رکھنی چاہیے، ایران ہرممکن مددکے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک میں امن ومصالحت قائم ہوسکے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور موجودہ حالات پر روشنی ڈالی، علاقائی امن واستحکام کا برقرار رہنا نہایت اہم ہے، فریقین نے اس معاملے پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اقبالؒ اسلام کی روح اور فارسی ادب کی خوشبو سے پہچانے جاتے ہیں‘ ایرانی سفیر
  • پاک افغان کشیدگی: ایران نے ثالثی و مصالحت کی پیشکش کردی
  • ایران کی پاکستان اور افغانستان کے درمیاں ثالثی کی پیشکش
  • اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تعاون کی پیشکش
  • پاکستانی اور ایرانی فلم میکر علامہ اقبال پر عالمی معیار کی فلم بنا سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ن لیگ کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کو ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد
  • ایران میں اقبال ؒ شناسی
  • امن کے خواہاں ہیں، خودمختاری اور جوہری پروگرام پر سمجھوتا نہیں  ہوگا، ایرانی صدر
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی تعیناتی ، 10 نومبر تک ہو جائے گی، چیئرمین پی ٹی آئی