غزہ پر ناجائز کنٹرول کا اسرائیلی منصوبہ، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی، اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا۔
ڈچ وزیرِ خارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہوحکومت کا غزہ میں کارروائیاں تیز کرنے کا منصوبہ غلط اقدام ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس جاری المیے کی اصل وجوہات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، فلسطینی سر زمین پر اسرائیل کا طویل اور غیر قانونی قبضہ ہے، جب تک اسرائیل کا یہ قبضہ برقرار رہے گا، امن ایک خواب ہی رہے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آزاد فلسطینی ریاست اور حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کی بلا جواز جارحیت کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ان تک انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف
پڑھیں:
آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم، باکو پہنچ گئے
سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف آزادںائیجان کے صدر الہام علییوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پہنچ گئے.
باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آزربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو, آزربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
دورے کے دوران وزیراعظم کی آزربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی ہو گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔